بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد!
صَلَی اللهُ تَعَالَی عَلیهِ وَآلهِ وَسَلَّم💚
تمام عاشقانِ رسول خاتم النبيين وَالْمُرْسَلِیْنﷺ کو جمعہ مبارک ہو💕
📌آج 3 رمضان المبارک، عرس مبارک سیدُتنا حضرت بی بی فاطمۃ الزہراء رضی اللہ تعالی عنھا
حدیث پاک کا مفہوم ہے کہ پیارے آقا خاتم النبيين وَالْمُرْسَلِیْنﷺ نے فرمایا:
"فاطمہ جنت میں عورتوں کی سردار ہے"
(📚صحیح بخاری (۶۲۸۵، ۶۲۸۶)
📌آج خاتون جنت کے عرس مبارک کے موقع پر، سیدہ کائنات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے، امام اہل سنت احمد رضا خان بریلوی رحمہ اللہ تعالی علیہ کے "قصیدہ نور" کے ایک خوبصورت شعر کی خوبصورت وضاحت جاننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں
🌺نور ، بنتِ نور ، زوجِ نور ، اُمِ نور و نور
🌺نورِمطلق کی کنیز ، اللہ رے لہنا نور کا
یہ شعر امام احمد رضا خان رحمہ اللہ علیہ نے بی بی فاطمۃ الزھرا رضی اللہ عنہا کی شان میں لکھا ہے، اور اس میں لفظِ ’’ نور ‘‘ کا سات مرتبہ استعمال فرمایا گیا ہے، اور فن شاعری کا کمال دیکھئے کہ لفظ نور سات الگ الگ معنوں اور مرادوں میں استعمال کیا گیا ہے۔
👈🏼پہلی مرتبہ سے مراد سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا
👈🏼دوسری مرتبہ سے مراد پیارے آقاخاتم النبيين وَالْمُرْسَلِیْنﷺ ذات گرامی
👈🏼تیسری مرتبہ سے مراد حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم
👈🏼چوتھی اور پانچویں مرتبہ سے مراد حضرت سیدنا امام حسن اورحسین رضی اللہ عنہما،
👈🏼چھٹی مرتبہ سے مراد اللہ تبارک و تعالیٰ کا نور
اور، ساتویں مرتبہ جو لفظِ نور ہے اس کے معنی ہیں نور ایمان، روشنی ، چمک وغیرہ۔ لہٰذا شعر کے معنی یہ ہوئے کہ سیدۃ النساء خاتون جنت نور ہیں اور وہ نور نبی کی بیٹی ہیں اور نور (حضرت علی) کی زوجہ ہیں اور نور (حضرت حسن) ونور(حضرت حسین) کی والدہ ہیں اور نور (اللہ رب العزت) کی کنیز یعنی بندی۔ سبحان اللہ!
🌺سیدہ زاہرہ طیبہ طاہرہ
💚جـانِ احمـد کی راحت پہ لاکھوں سـلام
🌺جس کا آنچل نہ دیکھا مہہ و مہر نے
💚اس رداۓ نزاہت پہ لاکھوں سلام
🤲🏻الفاتحہ!
تمام عاشقان رسول صَلَی اللهُ تَعَالَی عَلیهِ وَآلهِ وَسَلَّم سے گزارش ہے کہ ایک بار سورہ فاتحہ اور تین بار سورہ اخلاص پڑھ کے خاتون جنت کے درجات کی بلندی کے لئے دعا اور نیاز کا اہتمام کیجيے، اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ اس نیک عمل پر ہمیں اپنی شان کے مطابق اجر عطا کرے، پیارے آقا علیہ الصلوۃ و سلام کےصدقے میں ہماری، ہمارے گھر والوں کی، اور بلخصوص ہمارے والدین کی بے حساب مغفرت فرمائے۔
رمَضان المبارک کی بابرکت گھڑیوں میں دعا ہے کہ خاتون جنت کے صدقے میں، اللہ رب العزت ہم کو بھی نور یعنی ایمان اور ایمان کی چمک دمک عطا فرمائے اور نورِ ایمان کی روشنی سے بہرہ مند فرمائے۔
🕋💙اللھم آمیـــــــــــــــــن ثم آمیـــــــــــــــــن
یا رب العالمینﷻبطفیل خاتم النبيين وَالْمُرْسَلِیْن
صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْهِ واٰلِهِ وَسَلَّمَ💚✨
دعاؤں میں یاد رکھئے گا🙏
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں