🕯 « احــکامِ شــریعت » 🕯
-----------------------------------------------------------
📚سیدہ کا نکاح غیر سید سے کرنا کیسا؟📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
کیافرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ میں کہ ۔ہندہ سید کی بیٹی ہے اور بکر غیر سید ہے تو کیا بکر ہندہ سے شادی کر سکتا ہے جواب عنایت فرمایٸں
ساٸل: محمد صدام حسین بوکارو جھارکھنڈ۔
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام.ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب: سید ہر قوم کی عورت سے نکاح کرسکتے ہیں یوں ہی سیدہ کا نکاح قریش کے ہر خاندان میں ہوسکتا ہے چاہے وہ علوی ہو یا عباسی یا جعفری یا صدیقی یا فاروقی یا عثمانی یا اموی اور انکے علاوہ مثلا مغل, پٹھان یا انصاری ان میں جو عالم دین معظم مسلمین ہو یا نہ ہو سیدہ بالغہ ان سے نکاح کرسکتی ہے بشرطیکہ اسکے ولی کے لئے عار نہ ہو یعنی جسکا پیشہ اور خاندان اچھا ہو اور ذلیل پیشہ اور قوم کا آدمی نہ ہو اور اگر ایسی برادری کا آدمی ہے جسکا پیشہ انتہائی ذلیل ہو کہ سید برادری کے لوگ ایسی پیشہ وری سے ننگ و عار کرتے ہیں تو اگرچہ وہ مفتی و شیخ الحدیث کیوں نہ ہو سید برادری کا کفو نہیں ہوسکتا -
اور اگر سیدہ نابالغہ ہے اور قریش کے علاوہ قوم میں نکاح کرنے والا اسکا باپ یا دادا نہ ہو تو یہ نکاح محض باطل ہوگا اور اگر باپ دادا نابالغہ سیدہ لڑکی کا نکاح ایسے ہی پہلے کرچکے ہیں تو انکا کیا ہوا نکاح بھی سیدہ کا غیر سید کے ساتھ صحیح نہ ہوگا -
اور اگر بالغہ ہے اور اسکا کوئی ولی نہیں ہے تو وہ اپنی رضامندی سے اپنا نکاح غیر سید سے کرسکتی ہے اور اگر اسکا ولی باپ یا دادا اور انکی اولاد و نسل سے کوئی مرد موجود ہے تو اگر اسکو غیر سید جانکر قبل از نکاح صراحۃ نکاح کی اجازت دے دیں جب ہی جائز ہوگا ورنہ سیدہ بالغہ کا کیا ہوا نکاح بھی غیر سید کے ساتھ محض باطل ہوگا -
(📓ایسا ہی فتاوی رضویہ قدیم جلد پنجم صفحہ 452/454/ پر ہے )
(📘بحوالہ فتاوی فقیہ ملت ج:1/ص:412/ باب الولی والکفوء / شبیر برادرز اردو بازار لاہور )
واللہ تعالیٰ اعلم
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
✍🏻کتبـــــــــــــــــــــــــــہ:
حضرت علامہ مفتی محمد اسرار احمد نوری بریلوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکھنڈ۔
✅الجواب صحیح والمجیب نجیح : حضرت علامہ جابرالقادری رضوی صاحب قبلہ۔
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں