مرغی کی پتھری جس کو بٹ کہتے ہیں کھانا کیسا؟

🕯        «    احــکامِ شــریعت     »        🕯
-----------------------------------------------------------
📚مرغی کی پتھری جس کو بٹ کہتے ہیں کھانا کیسا؟📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

السلام علیکم ورحمتہ الله وبرکاتہ
📜ســوال______↓↓↓
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کی مرغی کی پتھری کھانا  کیسا ہے  جواب عنایت فرمائیں۔
✍️المستفتی: محمد علیم خان مدرسہ اسلامیہ برکت العلوم نواری بازار امبیڈکر نگر اترپردیش۔
〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️

وعلیکم السلام ورحمتہ الله وبرکاتہ
 ✅الجــــــواب الملک بعون الوہاب
📝مرغی کی پتھری جس کو بٹ بھی کہتے ہیں کھانا جائز ہے جیسا کہ مدقہ تاج الشریعہ میں ہے کہ"  بٹ اوجھ کے اوپر کا گوشت ہے بٹ اور نجاست کے درمیان ایک جھلی ہوتی جو اثر نجاست کو بٹ تک نہیں پہچنے دیتی لہذا بٹ کھانا جائز ہے ،

 🍀نوری کرن 1971 عیسوی میں حضور مفتی اعظم ہند علیہ الرحمہ کی تصدیق کے ساتھ کھانے کا جواز پر فتوی موجود ہے ، اور حضور تاج الشریعہ دام ظلہ کا بھی فتوی بٹ کے کھانے کے جواز پر ہے ۔

🍁اور اسی میں بٹ کے تعلق سے  شارح بخاری حضرت مفتی شریف الحق امجدی قدس سرہ تحریر فرماتے ہیں کہ " بٹ کھانا بلا کسی ادنی کراہت کے جائز ہے بٹ اگرچہ معدے کے اوپر کا گوشت ہے مگر اس میں اور نجاست میں ایک موٹی جھلی جس کو ہمارے یہاں کی زبان میں جھروتا کہتے ہیں حائل ہوتی ہے یہ جھلی اتنی موٹی ہوتی ہے کہ اس کی چھنی بنتی ہے اس لئے بٹ معدے کے حکم میں نہیں ہے اس لئے کہ کراہت کی علت نجاست کے ساتھ اتصال ہے اور وہ بٹ میں مرتفع ہے " اھ

((📔👈 مدقہ تاج الشریعہ ص 39 / 38 ))

💫واللہ اعلم بالصواب💫
≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈

🖋️از قلـــــــــــلم:
حضرت علامہ ومولانا کریم اللّٰه رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی خادم التدریس دار العلوم مخدومیہ اوشیورہ برج جوگیشوری ممبئی۔ 
📞موبائل نمبر👇
📲+917666456313

〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے