نماز جنازہ" نماز ہے یا دعا ہے؟

🕯        «    احــکامِ شــریعت     »        🕯
-----------------------------------------------------------
📚 "نماز جنازہ" نماز ہے یا دعا ہے؟📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

  ☆اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ☆
📜الـســــــوال ↓↓↓↓↓
بعد سلام عرض ہے کہ نماز جنازہ (نماز ہے یا دعا) اوراگر نماز ہے تو تکبیر کیوں نھیں پڑھتے ہیں اور اگر دعا ہے تو نیت کیوں کرتے ھیں جواب عنایت فرمائے
المستفتی★: سید فرمان الحق چشتی نیپال گنج۔
◆ــــــــــــــــــــــ((()))ـــــــــــــــــــــــــ◆

★وَعَلَیْڪُمْ اَلسَّــلَامْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ★
📝الجـــــوابـــــــــــــــ: بعون الملک الوہاب   
✍🏻نماز جنازہ مطلقا نماز نہیـــــں بلکہ میت کے لیے مطلق دعا ہے۔ جیسا کہ سیدی اعلیٰ حضرت امام اہلسنت مجدد دین و ملت شاہ احمد رضا خان علیہ الرحمۃ والرضوان فتاویٰ رضویہ میں ارشاد فرماتےہیں:👇🏻
 کہ"اقول:اولاً ان مجتہد بننے والوں کو اتنی خبر نہیـــــں کہ حقیقت شرعیہ صلواۃ بمعنی ارکان مخصوصہ ہے ۔ یہ معنی خود نماز جنازہ میـں کہاں کہ اس میں نہ رکوع ہے نہ سجود نہ قراءت نہ قعود الثالث عندنا والبواقی اجماعا ( قرأت ہمارے نزدیک اور باقی تیبوں بالا جماع کسی کے یہاں نہیـــــں۔ت) 

ولہذا  علماء تشریح فرماتے ہیں کہ نماز جنازہ صلوۃ مطلقا نہیـــــں اور تحقیـــق یہ کہ وہ دعائے مطلق و صلوۃ مطلقہ۔
(📚فتاویٰ رضویہ ج ۹ ص ۳۶۲)
 🖊️عید بقر عید اور نماز جنازہ میـں اذان و اقامت نہیـــــــں،
 (📚فتاویٰ قاضی خان ج ۱ ص۷۴)

 جنازے کی نماز سے پہلے اذان یا تکبیر رسول اللہﷺ سے ثابت نہیں ہے اور ہمارے لئے سب سے بڑی دلیل یہی ہے کہ جو چیز حضورﷺ سے ثابت نہ ہو اس کا ہم اپنی طرف سے اضافہ نہیں کرسکتے۔
📍رہی بات نیت کی تو; لہٰذا نمازِ جنازہ شروع کرنے سے پہلے بطورِ نیت کہنے کے لیے، بس دل میں یہ نیت ہو ’’ اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے فلاں میت کی نمازِ جنازہ ادا کررہاہوں اور امام کی اقتدا میں ہوں" البتّہ زبان سے نیت کہہ لینا مستحب ہے.جیسا کہ حدیث شریف میں ہے ۔👇🏻
⚡ اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّیَّاتِ وَلِکُلِّ امْرِئٍ مَانَوٰی" اعمال کا مدار نیت پر ہے اور ہر شخص کے لیے وہ ہے، جو اس نے نیت کی۔

 👑واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب👑
◆ــــــــــــــــــــــ((()))ـــــــــــــــــــــــــ◆

✍️کتبـــــــــــــــــــــــــــہ:
 اسیر حضور تاج الشریعـــہ، محــمد نـور جـمال رضـوی معینـی اتر دیناج پـور ویسٹ بنــگال الہنــــــد۔
رابطــــہ نمبــــر ....⇩⇩
📲+91 9749012752

✅ الجواب صحیح والمجیب نجیح: حضرت علامہ مفتی محمد شہروزعالم رضوی خادم التدریس والافتاء دارالعلوم قادریہ حبیبیہ فیل خانہ ہوڑہ کلکتہ بنگال۔

•┈┈•◉◈◈◉❒🕋❒◉◈◈◉ •┈┈•

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے