نماز جنازہ میں مسبوق نماز کیسے مکمل کرے؟

🕯        «    احــکامِ شــریعت     »        🕯
-----------------------------------------------------------
📚نماز جنازہ میں مسبوق نماز کیسے مکمل کرے؟📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
سوال. نماز جنازہ میں کچھ تکبیر چھوٹ جائے تو کیسے ادا کریں
جواب دے کر شکریہ کا موقع دیں
سائل: محمد بلال رضا سنبھل
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
الجــواب بعــون المـلـک الـوھــاب
جس شخص کی بعض تکبیریں فوت ہوگئیں وہ اپنی باقی تکبیریں امام کے سلام پھیرنے کے بعد کہے اور اگر یہ اندیشہ ہو کہ دعائیں پڑھے گا تو پوری کرنے سے پہلے لوگ میت کو کندھے تک اٹھالیں گے تو صرف تکبیریں کہہ لے دعائیں چھوڑ دے!

در مختار مع تنویر الابصار میں ہے ::
"والمسبوق ببعض التکبیرات لا یکبر فی الحال بل ینتظر تکبیر الامام لیکبر معه للافتتاح ثم یکبران ما فاتھما بعد الفراغ نسقا بلا دعاء ان خشیا رفع المیت علی الاعناق"
ترجمہ   ،،،،،، جس شخص کی کچھ تکبیریں چھوٹ جائیں وہ فورا تکبیر نہ کہے بلکہ امام کی تکبیر کہنے کا انتظار کرے اور تکبیر افتتاح امام کے ساتھ کہے پھر امام کے فارغ ہونے کے بعد متصلا بغیر دعا کہ باقی تکبیریں کہہ لے اگر میت کے کاندھے تک اٹھا لئے جانے کا اندیشہ ہو ، 
(📕جلد ٣ ، باب صلاۃ الجنازۃ ، صفحہ ١١٤ تا ١١٦)

نہر الفائق میں ہے :
"و یقضی الثلاث فی قول ابی یوسف وعلیه الفتوی"
ترجمہ   ،،،،،  اور امام ابو یوسف کے مذہب کے مطابق تین لوٹائی جائے گی اسی پر فتوی ہے، 
(📒جلد ١ ، کتاب الصلاۃ، فصل فی الصلاۃ علی المیت ، صفحہ ٣١٥)

فتاویٰ تاتارخانیہ میں ہے:::
"من فاته بعض التکبیرات علی الجنازۃ یقضیھا متتابعة بلا دعاء مادامت الجنازۃ علی الارض, لانه لو قضی مع الدعاء یُرفع المیت فیفوته التکبیر، والحاصل انه مادامت الجنازۃ علی الارض فالمسبوق یاتی بالتکبیرات و اذا رفعت علی الاکناف لا یاتی بالتکبیرات و اذا رفعت علی الایدی و لم یوضع علی الاکناف ذکر فی ظاھر الرواية انه لا یاتی بالتکبیرات"
ترجمہ   ،،،،،، نماز جنازہ میں جس کی کچھ تکبیریں چھوٹ جائیں وہ بغیر دعا کے پے در پے ان کی قضا کرے میت جب تک زمین پر ہو، کیونکہ اگر دعا کے ساتھ قضا کی تو میت کو اٹھا لیا جائے گا اور اس کی تکبیریں چھوٹ جائیں گی، خلاصہ کلام یہ ہے کہ میت جب تک زمین پر ہو مسبوق تکبیرات ادا کرے گا اور جب میت کاندھوں پر اٹھا لیا جائے تو تکبیرات ادا نہیں کرے گا اور اگر میت کو ہاتھوں پر اٹھایا گیا کاندھوں پر نہیں رکھا گیا تو ظاہر الروایہ کے مطابق تکبیرات ادا نہیں کرے گا ۔۔۔۔۔۔
(📚جلد دوم،کتاب الصلاۃ،القسم الثانی فی کیفیة الصلاۃ علی المیت۔ ، صفحہ ١٢١)
(📚تحقیقی فتاوی طلباء جامعہ صمدیہ ،جلد اول ،کتاب الصلوٰۃ ،صفحہ ٣٤٢)

🌹واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب🌹
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

✍🏻کتبـــــــــــــــــــــــــہ:
گدائے حضور انفاس ملت حضرت مفتی فداءالمصطفی رضوی صمدی انفاسی صاحب قبلہ مدظلہ العالی۔

✅الجواب صحیح والمجیب نجیح: حضرت علامہ جابرالقادری صاحب قبلہ۔

ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے