📚 « مختصــر ســوانح حیــات » 📚
-----------------------------------------------------------
🕯سیدنا حماد بن امامِ اعظم ابوحنیفہ رحمۃ اللّٰه علیہ🕯
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
نام و نسب:
اسمِ گرامی: شیخ حماد علیہ الرحمہ۔
کنیت: ابو اسمٰعیل۔
سلسلہ نسب اسطرح ہے: شیخ حماد بن امام الائمہ سراج الامۃ امامِ اعظم ابوحنیفہ نعمان بن ثابت رضی اللہ عنہ ۔
سیرت و خصائص: آپ بہت بڑے عابد و زاہد اور پرہیز گار تھے۔ حدیث و فقہ کی تحصیل و تکمیل اپنے والد ماجد سے ہوئی۔ فقہ میں یہاں تک کمال مہارت پیدا کرلی تھی کہ اپنے والد ماجد ہی کے زمانے میں فتوے دیا کرتے تھے۔ آپ کا شمار امام ابو یوسف، امام محمد، امام زفر، حسن بن زیادہ ( علیہم الرحمہ) کے طبقے میں ہوتا تھا، اور تدوین کتب ِفقہ میں ان کے معاون و مددگار تھے۔ جب حضرت امامِ اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ فوت ہوئے، تو آپ کے قبضے میں سونے چاندی کے بہت سے ودائع اور امانتیں ترکہ میں آئیں۔ جن کے مالک مفقود تھے۔ آپ نے ان سب کو قاضی کے پاس لے جاکر سپرد کردیا۔ قاضی صاحب نے بہت دفعہ کہا کہ آپ بڑے امین ہیں، اپنے ہی پاس رہنے دیں، مگر آپ نے امانتیں قبول نہ فرمائیں۔ آپ سے آپ کے بیٹے اسمٰعیل نے تفقہ کیا اور کامل ہوئے۔ قاسم بن معین کی وفات کے بعد آپ کوفہ کے قاضی مقرر ہوئے۔
وصال: 2/ ذیقعدہ 176ھ میں انتقال فرمایا۔ "قطبِ دنیا" آپ کا مادۂ تاریخ ِوفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
المرتب⬅ محـمد یـوسـف رضـا رضـوی امجـدی نائب مدیر "فیضـانِ دارالعـلوم امجـدیہ ناگپور گروپ" 9604397443
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں