نکاح کے لئے اچھا نام شرط نہیں مگر نام اچھا ہونا چاہئے

🕯 « احــکامِ شــریعت » 🕯
-----------------------------------------------------------
📚نکاح کے لئے اچھا نام شرط نہیں مگر نام اچھا ہونا چاہئے📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

السلام علیکم ورحمتہ الــلّٰــہ وبـــرکاتہ 
کیافرماتے ہیں علمائے اہل سنت اس مسئلہ میں کہ رومی گڑیا نام ہو تو ان ناموں سے نکاح پڑھانا کیسا 
سائل: محمد کلیم الدین رضوی چھپرہ بہار۔
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

الجواب بعون الملک الوہاب
اس طریقےکے معاملات وقت پر ہی دماغ میں کیوں آتے ہیں حالانکہ مسلمانوں کے لئے یہ لازم ہے کہ جب بچے کی پیدائش ہو اگر اتنا علم رکھتے ہیں کہ اچھا نام رکھ سکتے ہیں جو کہ انبیاء صحابہ تابعین اولیا اور وہ اسما جن کو رکھنے کی شریعت اجازت دیتی ہے تو رکھیں تو بہتر ہے ورنہ کسی عالم دین یا اپنی مسجد کے امام سے رابطہ کریں بہرحال نکاح ہوجاۓ گا کیوں کہ نکاح نام سے نہیں ہوتا بلکہ نام والے و والی کی ذات سے ہوتا ہے اور نہ ہی یہ شراٸط نکاح میں ہے اور اگر نام بھی نہ ہو اور یہ دونوں مرد و عورت دوگواہوں کے سامنے ایجاب و قبول کرلیں تب بھی نکاح منعقد ہوجاۓگا 
(📘بہار شریعت حصہ ٧ صفحہ ١١ مکتبہ مدینہ ) پر ہے کہ مسلمان مرد کا نکاح مسلمان عورت کے ساتھ ہے تو گواہوں کا مسلمان ہونا بھی شرط ہے یعنی یہ شرائط پاۓ جائیں تو نکاح منعقد ہوجائے گا

انتباہ ..... اسماء یعنی نام ہمیشہ اچھے ہونا چاہیۓ
حدیث شریف میں ہے . عن أبي الدرداء قال : قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : «إنكم تدعون يوم القيامة بأسمائكم وأسماء آبائكم فحسنوا أسماءكم».
ترجمہ / حضرت ابو درداء رضی اللہ تعالی عنہ نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا قیامت کے دن تم کو تمہارے نام اور تمہارے باپوں کے نام سے پکارا جائے گا لہذا اپنے نام اچھے رکھو
(📕ابوداٶد شریف کتاب الادب صفحہ ٦٧٦ (زکریابک ڈپو)

اور اگر کسی عدم توجہی کی وجہ سے نام غلط رکھ دیا جاۓ تو اسکو بدل دیا جاۓ حدیث شریف میں ہے .. 
" عن ابن عمر ان بنتا کانت لعمر یقال لہ عاصیة فسمھا رسول اللہﷺ جمیلة "
حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالی عنھما سے روایت ہے کہ حضرت فاروق اعظم کی ایک بیٹی تھیں جن کا نام عاصیہ تھا کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا نام بدل کر جمیلہ رکھ دیا
(📚ایضا صفحہ٦٧٧ )

🔸واللہ تعالیٰ اعلم🔸
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

✍🏻شرف قلم: عبید اللّٰه حنفی رضوی ( صاحب قبلہ مدظلہ العالی ) خادم التدریس مدرسہ دار ارقم محمدیہ میرگنج ضلع بریلی شریف یوپی۔

✅الجواب صحیح والمجیب نجیح : حضرت علامہ جابرالقادری صاحب قبلہ۔
✅الجواب صحیح والمجیب نجیح : حضرت مفتی شہزاد صاحب قبلہ۔

➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے