-----------------------------------------------------------
📚کیا عبد المصطفےٰ نام رکھنا جائز ہے؟📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیافرماتےہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ
عبد المصطفٰے . غلام مصطفٰے. غلام علی غلام رسول وغیرہ نام رکھنا کیسا ہے ؟
السائل: محمد سرفرازالحق کانپوری۔
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
اولاً معلوم ہوکہ عبد کے معنیٰ عابد بھی ہیں اور خادم بھی۔
جب عبد کو اللّٰہ کی طرف نسبت کیا جائے گا توعبد کے معنیٰ عابد ہوں گے اور جب غیراللہ کی طرف نسبت ہوگی تو معنیٰ ہوں گے خادم غلام۔
لہٰذا-----------------!!!
عبدالنبی کے معنیٰ ہوئے نبی کا غلام
( جآءالحق حصہ اول صفحہ 375)
امام ابو حذیفہ بن بشیر فتوح الشام اور حسن بن بشران اپنے فوائد میں ابن شہاب زہری وغیرہ وائمہ تابعین سے راوی کہ
امیر المؤمنین حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے ایک خطبہ میں برسر منبر فرمایا
قد کنت مع رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلم فکنت عبدہ وخادمہ۔
ترجمہ میں حضور پُرنورسیدعالم صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلم کی بارگاہ میں تھا تو میں حضور کا عبد تھا حضور کا بندہ حضور کا خدمتی تھا
( احکام شریعت حصہ اول صفحہ 103/104 )
اللہ عزوجل فرماتا ہے
"وانکحو االایامیٰ منکم والصالحین من عباد کم وامائکم"
ہمارے غلام کو ہمارہ بندہ فرمایا کہ تم میں جو عورتیں بے شوہر ہوں انہیں بیاہ دو اور تمہارے بندوں اور تمہارے باندیوں میں جو لائق ہوں ان کا نکاح کردو رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں
"لیس علی المسلم فی عبدہ والا فرسہ صدقۃ"
مسلمان پر ان پر اس کے بندے اور گھوڑے میں زکوٰۃ نہیں یہ حدیث صحیح بخاری و صحیح مسلم اور باقی سب صحاح میں ہے
(احکام شریعت حصہ دوم صفحہ نمبر 205 )
حضرت صدر الشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں
عبد المصطفے عبدالرسول عبدالنبی نام رکھنا جائز ہے کہ
اس نسبت کی شرافت مقصود ہے اور عبودیت کے حقیقی معنی یہاں مقصود نہیں ہیں۔
رہی عبد کی اضافت غیر اللہ کی طرف تو یہ قرآن وحدیث سے ثابت ہے۔
غلام محمد غلام علی غلام حسن غلام حسین وغیرہ جن میں انبیاء صحابہ یا اولیائے کرام کے نام کی طرف غلام کی اضافت کرکے نام رکھا جائے جائز ہے۔
اسی طرح محمد بخش نبی بخش پیربخش علی بخش حسین بخش وغیرہ جن میں کسی نبی یاولی کےنام کے ساتھ بخش کا لفظ ملایا گیا ہو جائز ہے۔
( 📚بہار شریعت حصہ 16صفحہ 213بحوالہ انوارالحدیث صفحہ 273)
🔹واللہ اعلم و رسولہ🔹
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
✍🏻کتبـــــــــــــــــــــــــــہ:
حضرت علامہ مولانا ابوالاحسان محمد مشتاق احمد قادری رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی مہاراشٹر۔
✅صح الجواب : اسرار احمد نوری بریلوی خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکھنڈ۔
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں