-----------------------------------------------------------
📚کیا پانچ بچوں کا عقیقہ ایک بڑے جانور میں ہو سکتا ہے؟📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
☆اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ☆
📜الـســــــوال ↓↓↓↓↓↓
کیافرماتے ہیـں علماء کرام کہ پانچ بچوں کا عقیقہ کرنا چاہتے ہیں جس میں تین لڑکے دو لڑکیاں ہیں کیا ایک بڑے جانور میں عقیقہ ہوجائے گا قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں،،،
المستفتی★: نظام الدین
◆ــــــــــــــــــــــ(((🌹)))ـــــــــــــــــــــــــ◆
★وَعَلَیْڪُمْ اَلسَّــلَامْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ★
📝الجـــــوابـــــــــــــــ: بعون الملک الوہاب
✍🏻ایک بڑا جانور سات بکریوں کا قائم مقام ہوتا ہے اگر ایک بڑا جانور میں تین لڑکے اور ایک لڑکی کی طرف سے ہے تو عقیقہ ہو سکتاہے ، جیساکہ سوال میں مذکور ہے اگر تین لڑکے اور دو لڑکیاں ہیں تب بھی کوئی حرج نہیں عقیقہ ہوجائےگا حصہ رکھنے میں افضل یہ ہے کہ لڑکے کے عقیقے کے لیے دو حصے اور لڑکی کے عقیقے کے لیے ایک حصہ رکھا جائے ، اگر کسی نے لڑکے کے عقیقے کے لیے ایک حصہ بھی رکھا ، جب بھی کوئی حرج نہیں .
🖊️ فتاوی امجدیہ میـں حضرت علامہ مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمۃ والرضوان اسی طرح ایک سوال کے جواب میں تحریر فرماتےہیں👇
📌 کہ عقیقہ میں لڑکے کی طرف سے دو بکریاں اور لڑکی کی طرف سے ایک بکری ذبح کرنا سنت ہے.
📋 حدیث میں ہے . "عن الكلام شاتان وعن العباریۃ شاۃ"
🔖 اور یہ ثابت کہ گائے اور اونٹ کا ساتواں حصہ قربانی میں ایک بکری کے قائم مقام ہے تو معلوم ہوا کہ گائے یا اونٹ کا ایک جزء عقیقہ میں ہوسکتا ہے اور شرع نے ان کے ساتویں حصہ کو ایک بکری کے قائم مقام رکھا ہے ، لہٰذا لڑکے کے عقیقہ میں دو حصے ہونے چاہیے اور لڑکی کے لیے ایک حصہ یعنی ساتواں حصہ کافی ہے ، تو ایک گائے میں سات لڑکیاں یا تین لڑکے اور ایک لڑکی کا عقیقہ ہوسکتا ہے ۔
📗(( فتاویٰ امجدیہ ، جلد 3 ، صفحہ 302 ))
⚡ اور حضور سرکار اعلی حضرت رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنی کتاب" فتاویٰ رضویہ شریف جلد ٢٠ صفحہ ٥٨٦ مطبوعہ جدید" میں لڑکا اور لڑکی کے عقیقے کی تعداد کے متعلق تحریر فرماتے ہیں کہ: " کم از کم ایک تو ہے ہی ، اور پسر کے لئے دو افضل ہیں، استطاعت نہ ہو تو ایک بھی کافی ہے -"
🖊️مسٸولہ مذکوہ میں اگر ایک بڑے جانور میں تین لڑکے اور دو لڑکیوں کا عقیقہ کیا تو عقیقہ ہو جاٸیگا البتہ ایک لڑکا کیلٸے دو حصہ رکھنا افضل و بہتر ہے.
👑واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب👑 ◆ــــــــــــــــــــــ(((🌹)))ـــــــــــــــــــــــــ◆
✍️کتبـــــــــــــــــــــــــــہ:
اسیر حضور تاج الشریعـــہ: محــمد نـور جـمال رضـوی, اتر دیناج پـور ویسٹ بنــگال الہند۔
📲+91 9749012752
✅الجواب صحیح والمجیب نجیح: محمد مقصود عالم فرحت ضیائی خلیفئہ حضور تاج الشریعہ و محدث کبیر و خادم فخر ازہر دارالافتاء و القضاء و سرپرست اعلیٰ جماعت ر ضائے مصطفی ہاسپیٹ۔وڈو و کمپلی ضلع وجئے نگر کرناٹک الھند۔
✅الجواب الصحیح والمجیب نجیح: حضرت علامہ مفتی جابر القادری رضـوی صاحبـــ قبلـــہ۔
https://t.me/Faizan_E_DarulUloom_Amjadia_Ngp
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں