Header Ads

امام محلہ کے ہوتے ہوئے دوسرے کو امام بننا یا بنانا کیسا؟

🕯 « احــکامِ شــریعت » 🕯
-----------------------------------------------------------
📚امام محلہ کے ہوتے ہوئے دوسرے کو امام بننا یا بنانا کیسا؟📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

السلام علیکم ورحمة الله وبرکاته
کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ امام صاحب کے ہوتے ہوئے کوئی دوسرا شخص ان کے اجازت کے بغیر نماز پڑھانے لگے تو کیا زید کا ایسا کرنا درست ہے اور کیا نماز ہو جائے گی جس نے امامت کی اور جن لوگوں نے زید کے پیچھے نماز پڑھا
رہنمائی فرمائیں
سائل: محمد عثمان علی قادری رضوی۔
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللّٰهِ وَبَرَكاتُهُ‎
الجواب : امام معیّن کے بلا اجازت کسی اور کو اس کی موجودگی میں امامت کرنا درست نہیں کہ یہ اس کا حق ہےجبکہ امام معیّن صالح امام ہو یعنی سنّی صحیح العقیدہ کہ قرآن عظیم صحیح پڑھے اوراس کافسق ظاہر نہ ہو 
دُرمختار میں ہے
"امام المسجد الراتب الاولی بالامامۃ من غیرہ ملطقا"
مسجد کا مقررہ امام ہر حال میں دوسروں سے افضل ہوتا ہے 
(📒 دُر مختار باب الامامۃ مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی ١/٨٣ )

اور امام اہلسنت فقیہ باکمال امام احمد رضا خان قدس سرہ العزیز تحریر فرماتے ہیں:
اگر امام قدیم مثل غلط خوانی قرآن بحد افساد نماز بد مذہبی مثل وہابیت و غیر مقلدی یا فسق ظاہر مانند شراب نوشی و زنا کاری کوئی خلل ایسا نہ ہو جس کے باعث اُسے امام بنانا شرعًا ممنوع ہو تو اس مسجد کی امامت اُسی کا حق ہوتی ہے اس کے ہوتے دوسرے کو اگرچہ اُس سے زیادہ علم و فضل رکھتا ہو بے اس کی اجازت کے امام بننا بنانا شرعًا نا پسندیدہ و خلاف حکمِ حدیث وفقہ ہے،

حضوت پُر نور سیّد عالم صلی ﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں :
لا یؤمن الرجل فی سلطانہ رواہ احمد ومسلم عن ابی مسعود رضی ﷲ تعالٰی عنہ۔
امام مسجد کی موجودگی میں کوئی دوسرا شخص امامت نہ کرائے ۔اس حدیث کو امام احمد اورامام مسلم نے حضرت ابو مسعود رضی ﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا ہے۔
(📓فتاویٰ رضویہ شریف جدید جلد (۶) ص (۳۸۶) مطبوعہ دعوت اسلامی )


🔸واللہ سبحانہ وتعالیٰ اعلم و علمه أتم وأحكم 🔸
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــــــــہ:
حضرت مولانا محمد راشد مکی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی خطیب و امام نوری مسجد گرام منگوری پٹی پوسٹ بہار بزرگ ضلع کشی نگر اتر پردیش۔

✅الجواب صحیح : حضرت علامہ مفتی جابرالقادری رضوی صاحب قبلہ جمشید پور جھارکھنڈ۔
https://t.me/Faizan_E_DarulUloom_Amjadia_Ngp
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے