نماز میں عورت کا ٹخنہ کھل جائے تو کیا حکم ہے

🕯 « احــکامِ شــریعت »        
-----------------------------------------------------------
📚نماز میں عورت کا ٹخنہ کھل جائے تو کیا حکم ہے؟📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
کیافرماتےہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ عورت کا دوران نماز ٹخنہ کھل جائے تو نماز ہوگی یا نہیں جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی
سائل: عین الحق قادری اسماعیلی بنارس
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللّٰهِ وَبَرَكاتُهُ‎
الجواب : ٹخنہ بھی ستر میں داخل ہے مگر صرف ٹخنہ یہ مستقل عورت نہیں بلکہ پنڈلی سمیت ایک مستقل عورت ہے لہذا صرف ٹخنہ کھل جائے تو مانع صلوۃ نہیں،

جیساکہ فقیہ اعظم ہند حضرت علامہ مفتی محمد امجد علی قدس سرہ العزیز تحریر فرماتے ہیں :

دونوں پنڈلیاں ٹخنہ سمیت ایک عضو ہے،
بہار شریعت جلد اول حصہ (۳) ص (۴۸۴) مطبوعہ دعوت اسلامی،
اور امام اہلسنت فقیہ باکمال امام احمد رضا خان قدس سرہ العزیز تحریر فرماتے ہیں:

اگر ایک عضو کی چہارم کھل گئی اگرچہ بلا قصد ہی کھلی ہو اور اس نے اسی حالت میں رکوع یا سجود یا کوئی رکن کامل ادا کیا تو نماز بالاتفاق جاتی رہی اگر صورت مذکورہ میں پورا رکن تو ادا نہ کیا مگر اتنی دیر گزر گئی جس میں تین بار سبحان اللہ کہہ لیتا تو بھی مذہب مختار میں جاتی رہی اگر تکبیر تحریمہ اسی حالت میں کہی کہ ایک عضو کی چہارم کھلی ہے تو نماز سرے سے منعقد نہ ہو گی اگرچہ تین تسبیحات کی دیر تک مکسوف نہ رہے ان سب صورتوں میں اگر ایک عضو کی چہارم سے کم ظاہر ہے تو نماز صحیح ہو جائے گی اگرچہ نیت سے سلام تک انکشاف رہے،

فتاویٰ رضویہ شریف جدید جلد (۶) ص (۳۰) مطبوعہ دعوت اسلامی
🔸واللہ سبحانہ وتعالیٰ اعلم و علمه أتم وأحكم 🔸
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

✍🏻کتبـــــــــــــــــــــــــہ:
حضرت مولانا محمد راشد مکی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی خطیب و امام نوری مسجد گرام منگوری پٹی پوسٹ بہار بزرگ ضلع کشی نگر اتر پردیش، انڈیا۔

✅الجواب صحیح : حضرت علامہ مفتی شہزاد صاحب قبلہ پاکستان۔
https://t.me/Faizan_E_DarulUloom_Amjadia_Ngp
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے