-----------------------------------------------------------
📚قـربانی کـے گـوشت پـر فاتحـہ دیـنا عند الشـرع کیـسا ہـے؟📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
☆ اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ☆
📜الـســــــوال📜
کیافرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ میں کہ میرے گاؤں سب کے سب سنی صحیح العقیدہ لوگ ہیں اور گاؤں کے لوگ قربانی کرتے ہیں تو اس پر فاتحہ پڑھواتے ہیں تب تقسیم کرتے ہیں اب امام صاحب جمعہ میں اعلان فرمایا کہ قربانی جو جانور قربانی کے نیت سے لیا گیا ہو اس کے خون ٹپکنے سے پہلے اللہ کی بارگاہ قبول ہوجاتا ہے لہذا آپ لوگ قربانی کرکے آپس میں تقسیم کرلیا کرو فاتحہ کی ضرورت نہیں ہے مکمل جواب سے نوازیں امام صاحب کی بات کہاں تک درست ہے ۔
السائل☜متعلم محمد فیضان رضا۔
◆ـــــــــــــــــــــ🌻🌸🌻ــــــــــــــــــــــ◆
★وَعَلَیْڪُمْ اَلسَّــلَامْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ★
📝الجـواب بعـون المــلـک الوھـاب👇
✒️ہر پاک اورحلال چیز پر فاتحہ دینا جائز ہے ، شرع مطہر نے اس کے لئے کسی معین چیز کی تخصیص نہیں فرمائی ۔ لہذا قربانی کے گوشت پر فاتحہ دینا جائز ومستحسن ہے کہ اس سے قربانی کرنے والے کی طرف سے قربت تو ادا ہوگئی ساتھ ہی اس کا ثواب اموات مسلمین کو بھی بوجہ فاتحہ پہنچ گیا ہے اس لئے امام کو چاہئے تھا کہ کہ عوام کو نرمی سے سمجھائیں اور جب تک ان کی نگاہ میں معتمد نہ ہوجائیں نہ روکیں ۔
🍂امام کا بیان کہ قربانی کے جانور کا خون زمین پر گرنے سے پہلے اللہ تعالی کے بارگاہ میں مقبول ہوجاتا ہے ۔
📑صحیح اور حدیث پاک کے موافق ہے حدیث شریف میں ہے ۔
وان الدم لیقع من اللہ بمکان قبل ان یقع من الارض فطیبوابھا نفسا ۔ اھ
🎗️یعنی قربانی کا خون زمین پر گرنے سے قبل خدا کے نزدیک مقام مقبول میں پہنچ جاتا ہے لہذا اس کو خوش دلی سے کرو۔
((📕👈ترمذی شریف جلد ۱ صفحہ ۲۷۵))
🎗️مگر اس کی وجہ سے فاتحہ کی ممانعت نہیں ہوجاتی اور نہ ہی اتنے سے فاتحہ کی غرض پوری ہوتی ہے ۔ فاتحہ کی غرض ہے اموات مسلمین کو ثواب پہنچانا ، جب کہ قربانی مقبول ہو تو اس کا ثواب اس ملتا ہے جس کی طرف سے قربانی کی گئی اور ان کا یہ بیان کہ قربانی کر کے آپس میں تقسیم کرلو فاتحہ دینے کی کوئی ضرورت نہیں یہ بھی درست ہے اس لیے کہ اگر فاتحہ نہ دیں تو شرعا اس میں کوئی قباحت نہیں ہے ۔
((📚👈 ماخوذ فتاوی مرکز ترتیب افتاء جلد دوم صفحہ ۳۲۲، مطبوعہ فقیہ ملت اکیڈمی اوجھاگنج بستی۔))
💖واللـــہ ورسـولہ اعــلم بـالصـواب💖
◆ــــــــــــــــــــــ🌻🌸🌻ـــــــــــــــــــــــــ◆
✍️کتبـــــــــــــــــــــــــــہ:
حـضـرت عــــلامـہ و مـــولانا محـمـــد مـشـــاہــــد رضــــا قــــادری رضــــوی صــاحـب قــبلہ مــدظـلہ الـعالـی والــــنورانـی، دارالعــــلوم شــــہید اعــــظم دولــــھا پــــور پــــہاڑی انٹــــیا تھــــوک ضــــلع گــــونــــڈہ۔
رابطــــہ نمبــــر ....⇩⇩
📲+9 1 7 3 1 1 1 7 2 6 9 6
https://t.me/Faizan_E_DarulUloom_Amjadia_Ngp
◆ــــــــــــــــــــــ🌻🌸🌻ـــــــــــــــــــــــــ◆
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں