شیخ الجامعہ:عقائد ونظریات

مبسملا وحامدا::ومصلیا ومسلما

 26:ذی قعدہ 1442مطابق 07:جولائی 2021 بروز چہار شںبہ استاذ گرامی بدر العلما حضرت علامہ مفتی بدر عالم مصباحی دام ظلہ العالی ازہر ہند جامعہ اشرفیہ(مبارک پور)کی تدریسی صدارت کے منصب عظیم پر فائز المرام ہوئے۔

اس رتبہ عظمی پر سرفرازی کے سبب بے شمار اصحاب علم وفضل اور بہت سی تنظیموں اور تحریکوں نے علامہ موصوف کو مبارک بادی اور سوغات تہنیت پیش کی۔

استاذ گرامی نے فرمایا کہ ہمارے تمام عقائد ونظریات بعینہ وہی ہیں جو امام اہل سنت اعلی حضرت امام احمد رضا قادری قدس سرہ العزیز نے اپنے فتاوی اور تصانیف میں رقم فرمایا ہے۔یہاں تک کہ فروع اعتقادیہ میں بھی ہم انہیں عقائد فرعیہ کو تسلیم کرتے ہیں جو امام اہل سنت علیہ الرحمۃ والرضوان نے تحریر فرمایا ہے,اور ہم نے تقلیدی طور نہیں,بلکہ تحقیقی طور پر اعلی حضرت قدس سرہ العزیز کے رقم کردہ عقائد ونظریات کو تسلیم کیا ہے۔

استاذگرامی نے یہ بھی بیان فرمایا کہ جو حضرات باب اعتقادیات میں امام اہل سنت قدس سرہ العزیز کے بیان فرمودہ عقائد ونظریات سے منحرف ہو رہے ہیں,ہم ان کی اصلاح کے خواہش مند ہیں۔ان شاء اللہ تعالی غور وفکر کے بعد اس کا لائحہ عمل متعین کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ راقم السطور 1992 سے 1998 تک جامعہ اشرفیہ(مبارک پور)میں تعلیم حاصل کرتا رہا۔جامعہ اشرفیہ "مسلک اعلی حضرت"کا نمائندہ اور ان کے ہی افکار ونظریات کو فروغ دینے والا ایک عظیم تعلیمی ادارہ ہے۔

وضاحت:استاذ محترم بدر العلما حضرت علامہ مفتی بدرعالم صاحب قبلہ مصباحی دام ظلہ العالی رئیس الاساتذہ:جامعہ اشرفیہ(مبارک پور)کی نظر ثانی کے بعد یہ تحریر جاری کی جا رہی ہے۔

طارق انور مصباحی

جاری کردہ:28:اگست 2021

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے