-----------------------------------------------------------
📚یوم عرفہ کس دن کو کہتے ہیں؟📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
مفتیان کرام و علماٸے کرام
آپ لوگوں کی خدمت میں میرا ایک سوال ہے
عرفہ کیا ہوتا ہے
سائل: عبد الرشید انصاری
______💠⚜💠____________
وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته
📝الجواب بعون الملک الوہاب :
🍂یوم عرفہ میں جبل رحمت
9 ذی الحج کو یوم عرفہ کہتے ہیں غیر حاجی کے لیے اس دن روزے کی فضیلت ہے
(①) میدان عرفات میں یوم عرفہ کا روزہ رکھنا منع ہے اور دوسری جگہوں میں اس دن روزہ رکھنا کار ثواب ہے اور عیدین میں روزہ رکھنا ممنوع ہے۔
📃ابوہریرہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺنے میدان عرفات میں یوم عرفہ کا روزہ رکھنے سے منع فرمایا
💫(②) ابو قتادہ سے روایت کیا کہ رسول ﷲﷺسے یوم عرفہ کے بارے دریافت کیا گیا تو فرمایا یہ سال گزشتہ اور آئندہ کے گناہوں کا کفارہ بن جاتا ہے
(③) علامہ شرنبلالی نے لکھا ہے کہ حدیث صحیح میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : یوم عرفہ افضل الایام ہے اور جب یہ دن جمعہ کا ہو تو یہ ستر حجوں سے افضل ہے۔
🔖(④) عرفہ کو عرفہ اس لیے کہا جاتا ہے کہ ابراہیم علیہ السلام نے جبرائیل علیہ السلام کو اس سوال کے جواب مین فرمایا کہ :
ھل عرفت ما رائیتک ؟ قال نعم ! (کیا تم جان گئے جو میں نے سکھایا؟ فرمایا : ہاں ) اور یہ گفتگو عرفات کے میدان پر ہوئی۔ اس لیے عرفات کا وجہ تسمیہ بھی یہی ہے۔
📚 سنن ابوداؤد ج 1 ص 331
📕 صحیح مسلم کتاب الصیام ج 1ص 368:
🌹واللہ تعالیٰ اعلم🌹
______💠⚜💠____________
✍🏻کتبہ: شرف قلم محمد معصوم رضا نوری صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی عرب شریف۔
+966536926401
https://t.me/Faizan_E_DarulUloom_Amjadia_Ngp
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں