-----------------------------------------------------------
📚لقطہ ( گری ہوئی چیز اٹھانے) کے احکام📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے میں کہ اگر کوئی شخص اپنے شہر سے دور سونا پالے اور یہ یقین ہو کہ جس کا سونا ہے اس تک نہیں پہنچ سکتا تو اس سونے کو کیا کرے؟؟
برائے مہربانی جلد از جلد جواب عنایت فرمائیں
سائل: محمد امین رضا فیض آباد۔
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب
راستے وغیرہ میں پائی ہوئی کوئی چیز پانے والے کے پاس امانت ہے جبکہ کہ وہ گواہ بنا لے کہ اس نے اس شی کی حفاظت کے لئے اٹھایا ہے اور اس کو اس کے مالک تک پہنچانے کے لیے اٹھایا ہے تو اگر وہ شی دس درہم سے کم ہو تو چند دن اعلان کرے کہ کس کی ہے تاکہ اس کا مالک اس کے پاس پہنچ جائے اور اگر دس درہم کی ہے یا اس سے زیادہ کی تو پورے ایک سال تشھیر کرے اگر اس کا مالک آجائے تو اس کو دے دے ورنہ اس کو صدقہ کر دے
جیسا کہ مختصرالقدوری میں ہے
" اللقطۃ امانۃ فی ید الملتقط اذا اشھد الملتقط انہ یاخذھا لیحفظھا و یردھا علی صاحبھا فان کانت اقل من عشرۃ دراھم عرفھا ایاما وان کان عشرۃ فصاعدا عرفھا حولا کاملا فان جاء صاحبھا والا تصدق بھا "
لقطہ یعنی گری ہوئی چیز اٹھا نے والے کے پاس امانت ہے جبکہ وہ گواہ بنا لے کہ اس نے لقطہ ( گری ہوئی چیز ) کو اس کی حفاظت اور اس مالک تک پہونچانے کے لۓ اٹھایا ہے؛ تو اگر وہ شی ( لقطہ) دس درھم سے کم ہو تو اس کی چند دن تشھیر کرے اور اگر وہ دس درہم یا اس سے زیادہ ہو تو اس کی پورے ایک سال تشہیر کرے پھر اگر مالک آجائے تو اس کو دے دے ورنہ صدقہ کر دے
(📓قدوری ص ۱۲۳ مطبوعہ مجلس البرکات)
لہذا اگر کسی کو شہر سے باہر سونا وغیرہ ملا ہے اور وہ مالک کو جانتا ہے تو وہ اس کو مالک تک پہنچائے اور اگر وہ مالک کو نہیں جانتا اور وہ شی دس درہم کم کی ہے تو چند ایام تشہیر مطلوب اور اگر وہ شی دس درھم یا زیادہ کی ہے تو حول کامل تشہیر کے بعد مالک کے نہ آنے پر تصدق
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــــہ:
حضرت مولانا محمد ساجد چشتی صاحب قبلہ مدظلہ العالی خادم مدرسہ دار ارقم محمدیہ میرگنج بریلی شریف۔
✅الجواب صحیح والمجیب نجیح : حضرت علامہ جابرالقادری رضوی صاحب قبلہ۔
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں