شہزادۂ گلگوں قبا، حضرت امام حسین شہیدِ کربلا (رضی اللہ عنہ وارضاہ) کی بارگاہِ اقدس میں امام عاشقاں، اعلی حضرت امام احمد رضا خاں قادری بریلوی (علیہ الرحمہ) کے دلکش استغاثہ سے کچھ اشعار ملاحظہ فرمائیں

شہزادۂ گلگوں قبا، حضرت امام حسین شہیدِ کربلا (رضی اللہ عنہ وارضاہ) کی بارگاہِ اقدس میں امام عاشقاں، اعلی حضرت امام احمد رضا خاں قادری بریلوی (علیہ الرحمہ) کے دلکش استغاثہ سے کچھ اشعار ملاحظہ فرمائیں:

*یا شہیدِ کربلا یا دافعِ کرب و بلا*
*گُل رُخَا شہزادۂ گُلگُوں قَبا امداد کن*

اے کربلا کے شہید، اے تکلیفوں اور مصیبتوں کو دور کرنے والے؛
اے گلابی رخسار والے، اے گلابی پوشاک والے شاہزادے، مدد کیجیے!

*اے حُسَین اے مصطفیٰ را راحتِ جاں نورِ عین*
*راحتِ جاں نورِ عینم دِہ بِیا امداد کن*

اے (امام) حُسین، اے جانِ مصطفی ﷺ کی راحت اور ان کی آنکھوں کے نور؛
ہماری جانوں کی راحت، ہماری آنکھوں کے نور، آئیے! مدد کیجیے!

*اے ز حسنِ خلق و حسن خلق احمد نسخۂ*
*سینہ تا پا شکلِ محبوبِ خدا امداد کن*

اے خوبصورت و خوب سیرت، احمد ﷺ کے مشابہ؛
سینے سے پاؤں تک ہم شکلِ محبوب خدا ﷺ، مدد کیجیے!

*رضي الله تعالى عنه وأرضاه*

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے