عورت کلمہ کفر کہے تو کیا تجدید نکاح واجب ہے؟

🕯        «    احــکامِ شــریعت     »        🕯
-----------------------------------------------------------
📚عورت کلمہ کفر کہے تو کیا تجدید نکاح واجب ہے؟📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر عورت کلمۂ کفر کہے تو تجدیدِ نکاح ضروری ہے؟  برائے کرم  حوالہ کے ساتھ  جواب عنایت فرمائیں
سائل: امید علی راجستھان
 ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

وعلیکم السلام ورحمة اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب
ظاہر مذہب یہ ہے کہ زوجین میں سے کوئی مرتد ہو جائے تو اس کا نکاح فوراً فسخ ہوجاتا ہے. مگر اب فتوی اس پر ہے کہ عورت ارتداد کے سبب نکاح سے خارج نہیں ہوتی

📄جیساکہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں محدث بریلوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ تحریر فرماتے ہیں کہ اب فتوی اس پر ہے کہ مسلمان عورت معاذاللہ مرتد ہو کر بھی نکاح سے نہیں نکل سکتی 
" ومن ذلک افتائی مرارا بعدم انفساخ نکاح امرأة مسلم بارتدادھا لما رایت من تجاسر ھن مبادرة الی قطع العصمة کما بینتہ فی السیر من فتاوانا وکم لہ من نظیر "
یعنی اسی وجہ سے میں نے بارہا فتوی دیا کہ مسلمان کی بیوی کا نکاح اس کے مرتد ہونے سے فسخ نہ ہوگا کیونکہ میں نے عورتوں کو عصمت نکاح سے نکلنے میں جلد باز وجری دیکھا میں نے اسے اپنے فتاوی کی کتاب السیر میں بیان کیا اور اس کی بہت سی نظریں ہیں اھ
(📚 فوائد رضویہ حاشیہ فتاوی رضویہ ج 1ص393 )

اور مرتدہ عورت کے بارے میں دوسری جگہ تحریر فرماتے ہیں کہ ہندہ مرتدہ کافرہ ہوگئ شوہر پر حرام ہوگئ جب تک توبہ کر کے اسلام نہ لائے اس سے جماع حرام ہے اس جماع سے جو اولاد ہوگی ولد الحرام ہوگی اگرچہ ولد الزنا نہ کہیں ہندہ پر فرض ہے کہ کلمۂ کفر سے توبہ کرے اور از سر نو مسلمان ہو اس کے بعد زید دو گواہوں کے سامنے اس سے دوبارہ نکاح کرے ملخصا اھ
(📒 فتاوی رضویہ ج 6ص138 )

لہذا صورت مسئولہ میں مرتدہ کے لئے توبہ واستغفار اور تجدید ایمان کے بعد   تجدید نکاح بھی لازم و واجب ہے عورت اس کے شوہر کے جانب مجبور کی جاٸیگی ، لوٹاٸی جاٸیگی وہ کسی اور سے نکاح نہیں کر سکتی اور نہ ہی بنا تجدید نکاح اپنے شوہر کیلٸے حلال ہوگی

نوٹ عورت کے ارتداد سے نکاح نہیں ٹوٹتا مگر دیگر احکام میں مثل مرتدہ ہی ہے جیسے جماع وغیرہ میں

واللہ تعالیٰ اعلم وعلمہ اتم واحکم
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

✍🏻کتبـــــــــــــــــه:
حضرت مفتی وصی احمد علوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی بہرائچ شریف یوپی۔

✅الجواب صحیح والمجیب نجیح : حضرت علامہ جابرالقادری رضوی صاحب قبلہ۔
✅الجواب صحیح والمجیب نجیح : حضرت مفتی امین قادری صاحب قبلہ۔
https://t.me/Faizan_E_DarulUloom_Amjadia_Ngp
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے