غیر مقلد کی شرکت کے ساتھ قربانی کی تو ہوئی یا نہیں؟

🕯 « احــکامِ شــریعت » 🕯
-----------------------------------------------------------
📚غیر مقلد کی شرکت کے ساتھ قربانی کی تو ہوئی یا نہیں؟📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
برکاتہ کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام کہ بڑے جانور میں کسی غیر مقلد نے بھی حصہ لیا 
باقی سبھی حضرات سنی صحیح العقیدہ تھے اور اس جانور کی قربانی کر دی گئ تو کیا سنی کی قربانی مانی جائیگی یا نہیں مدلل جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی فقط والسلام  
سائل: محمد محفوظ عالم پورنیہ بہار
_______💠⚜💠___________

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
📝الجواب:بعون الملک اللہ الوھاب ⇩

صورت مسئو لہ میں کسی کی قربانی نہیں ھوگی اور وجوب قربانی کا حکم برقرار رھے گا یعنی شرعا کسی کی قربانی نہیں مانی جائےگی 

📑جیسا کہ
حضرت علامہ حصکفی رحمتہ اللہ علیہ اپنی کتاب درمختار میں تحریر فرماتے ہیں 
" ان کان شر یك الستة نصرانیا اومرید اللحم لم یجز عن واحد منھم "
( 📙درمختار ج9/ کتاب الاضحیۃ)

👌🏻ثابت ہوا کہ نصرانی کی شرکت کے ساتھ قربانی جائز نہیں تو غیر مقلد دیو بندی جو کہ نصرانی سے بد تر اورخبیث ترہے اس کی شرکت کے ساتھ بدرجئہ اولی جائز نہیں 

📃" حضور اعلی حضرت علیہ الرحمہ تحریر فر ماتے ہیں 
"کفر اصلی کی ایک سخت قسم نصرانیت ہے اور اس سے بدتر مجوسیت اس سے بدتر بت پرست اس سے بدتر وہا بیت ان سب سے بدتر اور خبیث تر دیوبندیت "اھ 
(📘فتاوی رضویہ جلد ششم صفحہ 3 )

✨لہذا غیر مقلد دیوبندی کی شرکت کے ساتھ بڑے جانور کی قربانی کرنا جائز نہیں۔

( 📓فتاوی فقیہ ملت جلددوم صفحہ249 )

📄اور بہار شریعت میں ہے کہ 
" گائے کے شرکا میں سے ایک کافر ہے یا ان میں ایک شخص کا مقصود قر بانی نہیں ہے بلکہ گوشت حاصل کرنا ہے تو کسی کی قربانی نہیں ہوئی"

( 📚جلد چہارم قر بانی کے جانور کا بیان صفحہ142 ناشر قادر ی کتاب گھر اسلامیہ مار کیٹ بریلی شریف )

🛸ان حوالہ جات سے واضح ھے کہ بدعقیدہ کا ایک فرد بھی قربانی میں شریک ھوا تو کسی سنی کی قربانی نہیں ھوگی اور قربانی کا وجوب برقرار رھے گا۔

🌹واللہ تعالی اعلم🌹
_______💠⚜💠___________

کتبـــه✍🏻 حضرت مولانا محمد اختر رضا قادری رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی نیپال گنجوی ناظم اعلی مدرسہ فیض العلوم خطیب وامام نیپالی سنی جامع مسجد سر کھیت (نیپال)
+9779815598240

✅ الجواب صحیح والمجیب نجیح: محمد مقصود عالم فرحت ضیائ خلیفئہ حضور تاج الشریعہ و خا دم فخر ازہر دارالافتاء والقضاء و سرپرست اعلیٰ جماعت رضائے مصطفی برانچ ہاسپیٹ کرناٹک الھند۔
✅من اجاب فقد اصاب: محمد شرف الدین رضوی خادم االتدریس دارالعلوم قادریہ حبیبیہ فیل خانہ ہوڑہ بنگال۔
https://t.me/Faizan_E_DarulUloom_Amjadia_Ngp
_______💠⚜💠___________

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے