مخدوم سمناں کا تاریخی سفر: سمناں سے کچھوچھہ تک

’’مخدوم سمناں کا تاریخی سفر: سمناں سے کچھوچھہ تک‘‘
عرس مخدومی پرنوری مشن ناسک سے ہندی اشاعت منظر عام پر

ناسک: سر زمینِ ہند پر اشاعتِ دین و فریضۂ تبلیغ کا سہرا اسلافِ کرام و اولیاے اسلام کے سَر سجتا ہے۔ انھیں کی جدوجہد سے شرک کی وادیاں دین کی کرنوں سے روشن ہوئیں۔ جن میں حضرت مخدوم پاک سلطان سید اشرف جہانگیر سمنانی رحمۃ اللہ علیہ کی ذات نمایاں ہے۔ آپ نے سمناں کے تاج کو چھوڑ کر دینِ مصطفیٰ ﷺ کی سربلندی کے لیے کچھوچھہ مقدسہ کی سرزمین کو مسکنِ عرفان بنایا۔ آپ کی حیات، خدمات، خاندانی حالات، تحصیلِ علم، سلطنت و ترکِ سلطنت، تزکیہ و روحانیت، سیاحت، مرشد کی نسبت، کچھوچھہ مقدسہ آمد جیسے عناوین پر مفتی محمدکمال الدین اشرفی مصباحی (ادارۂ شرعیہ راے بریلی) نے مختصر و جامع مقالہ بعنوان ’’مخدوم سمناں کا تاریخی سفر: سمناں سے کچھوچھہ تک‘‘ تحریر فرمایا۔ عرسِ مخدومی کی مبارک ساعتوں میں یہ مقالہ بزبانِ ہندی کتابی صورت میں نوری مشن ناسک سے منظر عام پر ہے۔ مقالہ گرچہ مختصر ہے لیکن جامع و عام فہم ہے۔ جسے ہندی خواں افراد میں بِلاقیمت تقسیم کیا جائے گا۔ 

ترسیل: نوری مشن ناسک
4 ستمبر 2021ء

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے