Header Ads

شاہ است حسین الخ رباعی پر چند اعتراضات کے جوابات

 *🕯        «    احــکامِ شــریعت     »        🕯*

-----------------------------------------------------------

*📚شاہ است حسین الخ رباعی پر چند اعتراضات کے جوابات📚*

➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖



(ایک انتہائی ضروری بات جو سب کو معلوم ہونا بہت ضروری ہے)

آج کل یہ اشعار اکثر محافل میں پڑھے جاتے ہیں اور یہ کہا جاتا ہے کہ یہ اشعار خواجہ غریب نواز نے لکھے ہیں حالانکہ حقیقت تو یہ ہے کہ یہ اشعار خواجہ غریب نواز کے کلام کے ہے ہی نہیں اور پھر اس کے چوتھے شعر کا معنٰی ہی کُفریہ ہے جس کا مفہوم یہ بنتا ہے کہ اللّٰہ کی توحید کا بانی حُسین ہے (اَستَغفِرُ اللّٰہ)

عظیم مُحدّث شاہ عبدالعزیز مُحدّثِ دہلوی (رَحمَتُہ اللّٰہِ عَلَیہ) اپنی تصنیف '' تُحفہ اثناء عشریہ '' صفحہ نمبر 106 پر یہ لکھ چُکے ہیں کہ " شاہ اَست حُسین بادشاہ اَست حُسین '' یہ خواجہ غریب نواز کا کلام نہیں ہے اور وہ ساتھ یہ بھی فرماتے ہیں کہ غریب نواز ہو کر اتنی کُفریہ بات نہیں کرسکتے۔ یہ اشعار دراصل ایک ایرانی شاعر معین الدین حسن سنجری  کے ہیں جو شیعہ تھا، اب اہلِ سنت نادانستہ طور پر اور شیعہ دانستہ طور پر خواجہ اجمیری (رَحمَتُہ اللّٰہِ عَلَیہ) کی طرف منسوب کرتے ہیں۔

اور ہند غریب نواز کے جو ملفوظات ہیں وہ ہشت بہشت میں خواجہ بختیار کاکی (رَحمَتُہ اللّٰہِ عَلَیہ) نے قلمبند کر دئیے ہیں اُن میں یہ شعر نہیں ہے خواجہ غریب نواز (رَحمَتُہ اللّٰہِ عَلَیہ) نے خود کوئی کتاب لکھی ہی نہیں ہے۔

اور پھر اس شعر کا معنٰی ہی غلط ہے ''حقّا کہ بِنائے لَااِلٰہٰ اَست حُسین '' اس کا معنٰی یہ ہے کہ خدا کی بنیاد حُسین ہے، لَااِلٰہٰ کی بنیاد حُسین ہے (ثُمَّ مَعَاذَ اللّٰہ) اس کا مفہوم پھر یہی بنا کہ حُسین اللّٰہ کی بنیاد ہے حُسین پہلے ہے اور اللّٰہ بعد میں ہے (اَستَغفِرُ اللّٰہ) تو یہ اسلام ہے یا کُفر؟ یقیناََ یہ کُفر ہے۔

ہم سب کو چاہیے کہ یہ اشعار نہ پڑھیں اور باقی لوگوں کو بھی اس کی حقیقت بتائیں خصوصاََ ہمارے نعت خواں حضرات اور نقیب حضرات کو بھی یہ اشعار نہیں پڑھنے چاہیے۔

اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائیں تاکہ سب کی اصلاح ہو سکے۔

جزاک اللّٰہ


*سـائــل: غــلام مـصـطفی*

*◆ــــــــــــــ🌹💠🌹ـــــــــــــــــ◆*


*📝الجواب: بعون الملک الوہاب*

*اسی طرح کے ایک سوال کے جواب میں حضرت علامہ مفتی محمد نظام الدین رضوی صاحب قبلہ تحریر فرماتے ہیں: جاہل کی جہالت عذر نہیں سائل نے یہاں جاہل اور عالم میں فرق دکھا کر بلا وجہ قابلیت جتائی ہے وہ شعر جس کا بھی ہو اس میں ضرورت شعری کی وجہ سے پورا کلمہ طیبہ مذکور نہیں ہے مگر جاہل کے سامنے کیا ضرورت تھی جس کے باعث اس نے لاالہ پر اقتصار کیا اس کا بلا ضرورت لاالہ پر اقتصار کرنا جہالت ہے کیونکہ صرف اتنے کلمہ کا معنی یقیناً قبیح بلکہ اس کی حقیقت پر نظر کی جائے تو کفر ہے مگر جاہل کی مراد ہرگز وہ معنی نہیں قبیح و کفر نہیں ہوتا اس لئے اس پر حکم کفر نہ ہوگا۔*


📚 *فتاوی بزازیہ النوع الحادی عشر فیما یکون خطا میں ہے*


*🏷من قال لاالہ واردان یقول الااللہ ولم یتکلم بہ لا یکفر لانہ معتقد للایمان اما اذالم یخطر ببالہ الاثبات وارد النفی فقط فھو کافر، اھ*


📚 *جلد ٦ صفحہ ۳٤۷*


 *🥠شعر مذکورہ خواجہ صاحب کا ہے یہ ہمیں نہیں معلوم لیکن اس کا مفہوم درست ہے شعری کی وجہ سے اگر اس میں لاالہ پر اقتصار درست ہے تو اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ بلا ضرورت بھی یہ اقتصار درست ہو ضرورت شعری اس پر دال ہے کہ قائل کی مراد یقیناً پورا کلمہ ہے سیاق کلام سے بھی اس کی تائید ہوتی ہے کیونکہ معاذ اللہ اگر نفی محض مراد ہوتو دین اور دین پناہ ہونے کے بجائے اس کا عکس ہو جائے گا- اور جب نفی محض مراد نہیں تو حضرت حسین رضی اللہ عنہ نفی محض کی بنیاد کہاں ہوئے کہ توہین کا سوال پیدا ہو*


*مصرع کا مطلب یہ ہے کہ کلمہ طیبہ کے حق کی بنیاد حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ ہیں کلمہ طیبہ کا ایک حق یہ بھی ہے کہ فاسق و فاجر کے ہاتھ پر بیعت نہ کی جائے اور اسے سید الانبیاء صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کا جانشین نہ تسلیم کیا جائے یقیناً اس حق کو حضرت سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ نے کامل طور سے پورا کیا اور یزید پلید کی مٹی پلید کرکے حق کلمہ طیبہ کی لاج رکھ لی اور معنی کے لحاظ سے آپ کو دیں پناہ کہا گیا حدیث شریف میں ہے*


*🍢من قال لاالہ الااللہ دخل الجنۃ*

*اس کی تصریح میں علماء فرماتے ہیں کہ جس نے یہ کلمہ پڑھا اور ساتھ ہی اس کا حق بھی ادا کیا مثلاً ارکان اسلام کی بجاآوری کی نواہی سے بچا وہ اس بشارت کا حقدار ہے یونہی مذکورہ مصرعہ میں کلمہ طیبہ سے مراد کلمہ طیبہ کا حق ہے پھر یہ بات دور یزید کو سامنے رکھ کر کہی گئی ہے جیسا کہ اس طرح کے کلام عموماً ایک مخصوص دور کے لئے ہی کہے جاتے ہیں اس لئے السبقون الاولون اس میں شامل نہیں*

*اسی وجہ سے کہ الااللہ اس کے ذہن میں ہو سکتا ہے بلکہ ایک مسلمان سے یہی متصور ہے حضور صدرالشریعہ علیہ الرحمۃ نے محض قبیح فرمایا کافر نہیں کہا کسی قول کا کفر ہونا الگ چیز ہے اور اس کے قائل کا کافر ہونا الگ چیز۔ کیوں کہ معاذ اللہ اگر الااللہ اس کے ذہن و دل میں نہ ہو تو وہ کافر ہو جائے گا جیسا کہ فتاوی بزازیہ کے درج بالا جزیہ سے ظاہر ہے*


📚 *فتاوی مرکز تربیت افتاء جلد دوم صفحہ ٦۲۳، ٦۲٤*


*واللہ اعلم با لصواب*


*◆ــــــــــــــ🌹💠🌹ـــــــــــــــــ◆*


*✍شــرف قلم: محمــد شـــاہد رضــا قادری صــاحـب قــبلہ مـد ظـلـہ العــالی والـنــورانـی محمـدآباد گوہنہ ضلع مئو۔*

➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے