لا یمکن الثناء کما کان حقہ ‏

مبسملا وحامدا::ومصلیا ومسلما

لا یمکن الثناء کما کان حقہ 

جملہ مسلمانان اہل سنت وجماعت کو جشن عید میلاد النبی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم مبارک ہو۔

پیغمبر ملت بیضا حبیب کبریا حضور اقدس تاجدار کائنات علیہ التحیۃ والثناء کے محامد ومناقب اور فضائل ومحاسن کا کماحقہ علم انسانوں کو عطا نہیں کیا گیا۔ہم بندے محض حصول برکت کے واسطے اپنی محدود معرفت کے مطابق کچھ بیان کرتے ہیں۔ہمیں محاسن مصطفویہ وفضائل نبویہ کی انتہائی قلیل معرفت  حاصل ہے۔ہم غلامان دربار رسالت مآب علیہ الصلوۃ والسلام بس اتنا عرض کرتے ہیں:

لا یمکن الثناء کما کان حقہ 
بعد از خدا بزرگ تر توئی قصہ مختصر

امید کہ ہم غلامان دربار اعظم کو جشن ولادت اقدس کے پر بہار موقع پر محض اپنے فضل واحسان سے انعامات شاہانہ والطاف خسروانہ سے سرفراز فرمایا جائے۔

چہ وصفت کند سعدی ناتمام 
علیک الصلوۃ یا نبی والسلام

طارق انور مصباحی 

جاری کردہ:
12:ربیع الاول 1443
مطابق19:اکتوبر 2021

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے