محقق على الاطلاق ، حضرت سیدنا شیخ عبد الحق محدث دہلوی قادری علیہ الرحمہ کی ولادت محرم الحرام 958 ھ بمطابق 1551 ء کو ہند کے شہر دہلی میں ہوئی ۔ حضرت شیخ محقق نے اپنی زندگی دین اسلام کے تحفظ اور اس کا پیغام عام کرنے میں صرف کر دی اور اپنی زندگی کا بیش تر حصہ کتب و رسائل کی تصنیف و تالیف میں بسر فرمایا ۔ آپ علیہ الرحمہ بڑ عظیم پاک و ہند میں علمِ حدیث کی ترویج و اشاعت کرنے والے عظیم محدث ہیں ۔ آپ نے علمِ حدیث و اصول حدیث میں تقریباً ۱۳ کتابیں اور شرحیں لکھیں ۔ شیخ محقق علیہ الرحمہ نے ٢٢ ربیع الاول ١٠٥٢ ھ کو ٩٤ سال کی عمر میں ہند کے شہر دہلی میں وصال فرمایا ۔ آپ علیہ الرحمہ کی تدفین آپ کی وصیت کے مطابق حوض شمسی کے قریب ( نزد باغ مہدیاں بالمقابل قلعہ کہنہ میں ) کی گئی ۔ الله عزوجل کی ان پر رحمت ہو اور ان کے صدقے ہماری بے حساب مغفرت ہو ۔ آمین !
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں