حضرت مولانا محمد ممتاز احمد ثقافی
از محمد آفتاب عالم مصباحی
*نام ونسب :* محمد ممتاز احمد ابن محمد منیر الدین ابن ضمیر الدین
*تاریخ پیدائش :* 1995 کو ضلع ہزاریباغ کے ایک مشہور و معروف گاؤں رسویہ دھمنا کے ایک شریف اور معزز گھرانے میں پیدا ہوئے
*سکونت مع مکمل پتہ :* مقام و پوسٹ رسویہ دھمنا، تھانہ برہی، ضلع ہزاریباغ، جھارکھنڈ
*خاندانی حالات :* آپ ایک شریف اور متوسط گھرانے میں پیدا ہوئے آپ کے والد محترم ایک شریف اور کم گو انسان ہیں جنہوں نے کھیتی اور مزدوری کر کے آپ کو علوم دینیہ سے آراستہ کیا آپ کے والدین کی خواہش تھی کہ ہمارا بیٹا ایک جید عالم دین بنے اللہ کا فضل و کرم ہوا اور والدین کی دعائیں رنگ لائی کہ آپ ایک باصلاحیت عالم دین اور مایئہ ناز مدرس بنے، سیکڑوں طالبان علوم نبویہ کو اپنے فیضان علم سے سیراب کر رہے ہیں
*ابتدائی تعلیم :* آپ بچپن سے ہی بہت محنتی تھے چند مہینے میں آپ اپنے علاقے کے مدرسہ میں درجہ ناظرہ تک کی تعلیم حاصل کر لیئے
*اعلیٰ تعلیم :* اعلیٰ تعلیم کے لیے آپ کے والد محترم نے آپ کو مدرسہ حنفیہ غریب نواز سیونڈیہ بوکارو میں سن 2008 ء کو داخلہ کروایا وہاں آپ نے اعدادیہ تا اولی کی تعلیم حاصل کی اس کے بعد آپ اپنے مشفق اساتذہ کرام کے مشورہ سے سر زمین یوپی تشریف لے گئے اور اور مولانا ممتاز مصباحی ملت نگر مبارک پور کی سرپرستی میں مدرسہ اشرفیہ سراج العلوم میں داخلہ لیا اور تین سال تک تعلیم حاصل کیے اس کے بعد آپ اپنے پیرو مرشد کے مدرسہ جامعۃ الرضا میں داخلہ لیے اور ایک سال تک تعلیم حاصل کیے اس کے بعد آپ جامعة مركز الثقافة السنية الإسلامية کارنتھور کالیکٹ کیرلا میں داخلہ لیے اور شعبہ کلیات الازھریہ کلیہ اللغہ العربیہ میں چار سال تک زیرے تعلیم رہے اور اپنے مشفق اساتذۂ کرام کے علمی و روحانی فیض سے مستفیض ہوتے رہے یہاں تک کہ بروز جمعرات 16 شعبان المعظم 1439 ھ 3 مئی 2018 ء کو فارغ ہو گیے
*آپ کے مشہور اساتذہ کرام :* مفتی اعظم ہند شیخ ابو بکر احمد حفظہ اللہ ،ڈاکٹر محمد ثقافی، شیخ کنج محمد ثقافی، شیخ عمر علی ثقافی، شیخ عبد الحکیم سعدی، شیخ عبد الغفور ازہری، شيخ عبد اللہ ثقافی، شیخ مفتی انوار الہدی مصباحی، قاضی شریعت بوکارو شیخ مولانا علاؤالدین، مولانا ممتاز مصباحی، مولانا اسلام مصباحی وغیرہم
*آپ کے معروف رفقاء :* یوں تو آپ کے بے شمار رفقاء ہیں ان میں سے چند یہ ہیں
مولانا سعید احمد دھنبا، مولانا ذوالفقار ثقافی، مولانا حسان أشرف ثقافی، مولاناآفتاب عالم مصباحی، مولانا سلیمان ثقافی، مولانا لقمان ثقافی، مولانا آصف ثقافی، مفتی غلام حسین مصباحی، مفتی ادریس ثقافی، مولانا شبیر ثقافی، مولاناسراج ثقافی، مولانا منیر الإسلام ثقافی، مولانا عمران ثقافی، مولانا توقیر ثقافی، مولانا عدنان ثقافی، مولانا نجم الدین ثقافی، مولانا مظہر ثقافی، مولانا بدرالزمان ثقافی وغیرہم
*بیعت و اجازت :* الحمد للہ آپ دوران طالب علمی میں ہی حضور تاج الشریعہ مفتی اختر رضا خان الازہری رحمۃ اللہ علیہ سے شرف بیعت حاصل کیے اور صحاح الستہ اور دیگر مسلسلات کی اجازت مفتی اعظم ہند شیخ ابو بکر احمد حفظہ اللہ سے حاصل کیے
*تدریسی خدمات :* بعد فراغت جامعة مركز الثقافة السنية الإسلامية کے شاخ مرکھنس اسلامک دعویٰ کالج بینگلور میں مولانا جنید نورانی ثقافی کی دعوت پر 14 شوال المكرم 1439 ھ 26 جون 2018 ء شہر گلستاں بینگلور تشریف لے گئے اور یہاں آپ سے سیکڑوں طالبان علوم نبویہ آپ کے فیضان علم سے عربی، اردو، تفسیر، حدیث، فقہ وغیرہ کی تعلیم سے سیرابی حاصل کر رہے ہیں اور ابھی آپ یہیں مقیم ہیں
*تحریر خدمات :* الحمد للہ آپ کی ایک کتاب حیات النبی صلى الله عليه وسلم ہندی میں ترتیب دیے اور عربی میں چند مقالے لکھے جن میں سے الإمام أحمد رضا خان رحمه الله تعالى الرحمن، لسان أهل الجنة، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ آپ کے زور علم و قلم میں اضافہ فرمائے آمین یا رب العالمین
MOHAMMAD MUMTAZ SAQAFI
ADDRESS
Rasoia Dhamna, Barhi, Hazaribagh, Jharkhand India 825405
Mobile No :+919523158894
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں