اپنا دیوانہ بنا دو یا رسول ﷺ
میری قسمت کو جگا دو یا رسول ﷺ
ایک جھلک اپنی دکھا دو یا رسول ﷺ
خواب میں تشریف لا کر ایک بار
بھیک کا شربت پلا دو یا رسول ﷺ
آگیا بیمار آئے میرے طبیب
دو شفائے کاملہ دو یارسول ﷺ
عمر بھر تیری ثناخوانی کروں
ہر رکاوٹ کو ہٹا دو یا رسول ﷺ
بخش دے گا ہر خطا میری خدا
تم ذرا لب کو ہلا دو یا رسول ﷺ
چاند کو انگلی سے مہد پاک میں
جس طرف چاہو جھکا دو یا رسول ﷺ
سوئی مل جائے اندھیرا بھی ہو اگر
تم جو آ کر مسکرا دو یا رسول ﷺ
ابو جہل کے ہاتھ میں کم کنر سے بھی
چاہو تو کلمہ پڑھا دو یا رسول ﷺ
وہ کبھی بھی اٹھ نہیں سکتا جسے
تم نگاہوں سے گرا دو یا رسول ﷺ
کر نہیں سکتا ثنا تیری عبید
دو سلیقۂ ثنا دو یا رسول ﷺ
ازقـــــــــــــــــــــلم✍🏻
الحاج محمد عبـــــــید رضـــــــا قادری
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں