••────────••⊰۩۞۩⊱••───────••
*📚کسی نے منت مانی بھینس ٹھیک ہو جائی گی تو قربانی کروں گا اور بفضلہ تعالیٰ ٹھیک بھی ہوگئی تو کیا حکم ہے؟📚*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماء کرام مسئلہ ذیل میں کہ زید نے منت مانی کہ میری بھینس ٹھیک ہو جائے گی تو میں اس کی قربانی کروں گا اور کچھ دنوں میں وہ ٹھیک بھی ہو گئی- زید مالک نصاب نہیں ہے اب زید اسی بھینس پر بچوں کا عقیقہ کرنا چاہتا ہے-
اب زید پر اس جانور یعنی بھینس کی قربانی ضروری ہے یا عقیقہ بھی کرسکتا ہے ؟
*المستفتی: محمد آزاد حسین نوری فرید پور*
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اللّٰهِ وَبَرَكاتُهُ*
*الجواب :*
زید ناذر نے بھینس کی صحت پر قربانی کو معلق رکھا اب جبکہ بھینس ٹھیک ہو گئی اور زید صاحب نصاب بھی نہیں لہٰذا زید پر اسی بھینس کی قربانی لازم و مستلزم ہے بدلنے کا کوئی حق نہیں نیز اس بیھنس میں عقیقہ نہیں ہو سکتا،
حضرت علامہ حسن بن عمار شرنبلالی ۱۰۶۹ھ متوفی علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں:
*"- فإن نذر نذرا مطلقا أو معلقا بشرط و وجد لزمه الوفاء به "،*
اگر مطلق نذر مانے یا کسی شرط سے معلق کرے اور وہ شرط پائی جائے تو اسے پورا کرنا لازمی ہے،
*( 📙نور الایضاح شرح مراقی الفلاح ص (۲۶۹) مکتبہ قادریہ لاہور )*
درمختارمیں ہے:
*تصدق بہا ناذر وفقیر شراھا لو جوبہا علیہ بذٰلك* (ملخصا)
نذر والا اور فقیر جس نے قربانی کی نیت سے خریدا تھا، یہ صدقہ کریں گے کیونکہ نذر اور خرید نے کی بنا پر ان پر واجب ہوگیا تھا (ملخصًا)
*( 📘درمختار کتاب الاضحیۃ جلد (۲) ص (۲۳۲) مطبع مجتبائی دہلی )*
(نوٹ) بعد قربانی مکمل بھینس کا گوشت غرباء و مساکین میں منقسم کریں، کسی غنی کو کھلانے کی اجازت نہیں،
*🔸واللہ سبحانہ وتعالیٰ اعلم وعلمه جل مجدة أتم وأحكم 🔸*
ـــــــــــــــــــــ❣️♻️❣️ــــــــــــــــــــــ
*✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــــــــه:*
*حضرت مولانا محمد راشد مکی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی گرام ملک پور کٹیہار بہار۔*
*✅الجواب صحیح : خلیفۂ حضور تاج الشریعہ حضرت مفتی سید شمس الحق برکاتی مصباحی دامت برکاتہم العالیہ۔*
*✅ الجواب صحیح والمجیب نجیح : حضرت علامہ مولانا مفتی محمد جابر القادری رضوی صاحب قبلہ جمشید پور۔*
https://t.me/Faizan_E_DarulUloom_Amjadia_Ngp
ــــــــــــــــــــــ❣️♻️❣️ـــــــــــــــــــــــ
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں