🕯 « احــکامِ شــریعت » 🕯
-----------------------------------------------------------
📚نبی کا لغوی و اصطلاحی کیا معنی ہے؟📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
السلامُ علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
آپ علمائے کرام کی بارگاہ میں ایک مسئلہ ہے حل فرما دیں تو بڑا عینو کرم ہوگا
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا معنی کیا ہے؟
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام.ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب: نبی کا لغوی معنی ہے خبر رساں, خبر پہنچانے والا, پیغمبر - ( بحوالۂ فیروز اللغات ن - ب)
اور ایک معنی ہے "غیب کی خبریں بتانے والا" قاض عیاض مالکی علیہ الرحمۃ والرضوان شفا شریف میں اسکے مصدر "نبوۃ" کی تفسیر اس طرح فرمائی ہے "ھی الاطلاع علی الغیب" اھ
(📒 بحوالۂ : البشیر الکافل لشرح مأۃ عامل ص:25/ دیباچہ / تحت قولہ : ( علی سید الانبیاء) مجلس البرکات )
اور اصطلاحی معنی یہ ہے
نبی : اس بشر کو کہتے ہیں جسے اللہ تعالیٰ نے ہدایت کے لئے وحی بھیجی ہو -
فی "شرح المقاصد" المبحث الاول فی تعریف النبی والرسول "
" النبی انسان بعثہ اللہ لتبلیغ ما أوحی الیہ " اھ ( ج:3/ص:268)
(📚و فی "المعتقد المنتقد" الباب الثانی فی النبوات ص:105 )
" المشھور أن النبی من أوحی الیہ بشرع " اھ
(📗 بحوالۂ : بہار شریعت مع حاشیہ ح:1/ص:28/ عقائد متعلقہ نبوت / مجلس المدینۃ العلمیۃ دعوت اسلامی)
اور معجم التعریفات للجرجانی میں ہے
" النبی : من أوحی الیہ بملک أو ألھم فی قلبہ أو نبہ بالرؤیا الصالحۃ "
یعنی نبی وہ جسکی طرف فرشتہ کے ذریعہ وحی کی گئی ہو یا اسکے دل میں الہام کردیا گیا ہو یا اسے اچھے خواب کے ذریعے تنبیہ کردی گئی ہو " اھ
( 📓ص:201/ النون مع الباء / دار الفضیلۃ)
(📕اور ایسا ہی خزائن التعریفات ص:382/ (ن ب) میں ہے )
واللہ تعالیٰ اعلم
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــــــہ:
حضرت علامہ مفتی محمد اسرار احمد نوری بریلوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکھنڈ۔
✅الجواب صحیح والمجیب نجیح : کریم اللہ رضوی خادم التدریس دار العلوم مخدومیہ اوشیورہ برج جوگیشوری ممبئی۔
✅الجواب صحیح والمجیب نجیح : حضرت مفتی محمد امین القادری صاحب قبلہ مرادآباد۔
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں