ایک ہی وقت میں ایک ساتھ دو سگی بہنوں کو نکاح میں رکھنا شرعًا کیسا ہے

🕯 « احــکامِ شــریعت » 🕯
-----------------------------------------------------------
📚ایک ہی وقت میں ایک ساتھ دو سگی بہنوں کو نکاح میں رکھنا شرعًا کیسا ہے؟📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

 ☆ اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ☆
📜الـســــــوال ↓↓↓↓↓
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسٔلہ کے بارے میں کہ کیا ایک آدمی دو سگی بہنوں کو ایک نکاح میں رکھ سکتا ہے یا نہیں بحوالہ جواب دیکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی فقط والسلام
المستفتی: محمد عمران رضوی نانپارہ ضلع بہرائچ شریف یوپی ہندوستان۔
◆ــــــــــــــــــــــ(((🌹)))ـــــــــــــــــــــــــ◆

★وَعَلَیْڪُمْ اَلسَّــلَامْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ★
الجـــــوابـــــــــــــــ: بعون الملک الوہاب
✍🏻 ایک مرد کا دو سگی بہنوں کو بیک وقت رکھنا سخت ناجائز و حرام ہے آیت محرمات میں ہے " و ان تجمعوا بین الاختین " یعنی اور دو بہنوں کو اکٹھا کرنا حرام ہے اھ

📚( فتاوی فیض الرسول ج:1/ص:594/ کتاب النکاح / باب المحرمات / شبیر برادرز اردو بازار لاہور)

📘اور فتاوی ھندیہ میں ہے :👇

📋" فانہ لا یجمع بین أختین بنکاح ولا بوطء بملک یمین سواء کانتا أختین من النسب أو من الرضاع و ھکذا فی السراج الوھاج " اھ( ج:1/ص:277/ القسم الرابع المحرمات بالجمع / بیروت)

📚اور ایسا ہی فتاوی رضویہ شریف جدید ج:11/ص:425/ باب المحرمات / مکتبہ دعوت اسلامی / میں ہے

📚اور ایسا ہی بہار شریعت ح:7/ص:27/ باب المحرمات / مجلس المدینۃ العلمیۃ دعوت اسلامی / میں ہے -

👑واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب👑
◆ــــــــــــــــــــــ(((🌹)))ـــــــــــــــــــــــــ◆

✍️کتبـــــــــــــــــــــہ:
حضرت علامہ مولانا مفتی محمد اسرار احمد نوری بریلوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکھنڈ۔
 رابطــــہ نمبــــر ....⇩⇩
📲+9 1 9 7 5 6 4 6 4 3 1 6

✅الجواب صحیح : حضرت علامہ مفتی جابر القادری رضوی صاحب قبلہ۔
✅الجواب صحیح: حضرت مولانا محمد سلطان رضا شمسی صاحب قبلہ۔
✅الجواب صحیح : غلام غوث اجملی غفرله اللہ القوی۔
https://t.me/Faizan_E_DarulUloom_Amjadia_Ngp
ا•┈┈•◉◈◈◉❒❒◉◈◈◉ •┈┈•

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے