-----------------------------------------------------------
📚بیٹا زانی ہے اور باپ کو اطلاع بھی ہے تو ایسے شخص کے گھر کھانا پینا جائز ہے یا نہیں؟📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
کیافرماتےہیں علماءکرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بکر کا لڑکا زید نے زنا کیا اور بکر بھی اس بات کو جانتا ہے کہ زید نے زنا کیا ہے پھر بھی بکر اپنے لڑکے کو کچھ نہیں بولا۔تو کیا بکر کے گھر کھانا کھا سکتے ہیں ۔
یعنی بکر کے گھر کھانا کھانا کیسا ہے بکر کے لیے حکم شرع کیا ہے علماء کرام رہنمایٸ فرماٸیں بہت مہربانی ہوگی
سائل: محمد صدام حسین بوکارو جھارکھنڈ۔
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللّٰهِ وَبَرَكاتُهُ
الجواب : زید زانی ہے اس کا باپ نہیں کہ اس کے باپ سے رشتہ ناتا منقطع کر دیا جائے اور شرب و طعام بھی منقطع کر دئیے جائیں ہاں حق العباد کی بنا پر اس کے باپ پر یہ ضروری ہے کہ حتی الامکان کوشش کرے کہ زید سے یہ بری خصلت دفاع ہو جائے اور اس پر زور سعی کرے اور اگر نہیں مانتا ہے تو زید کا باپ اپنے بیٹے زید کو براہ راست لانے کیلئے زید سے قطع تعلق کرے اور اگر اس کا باپ بھی اس فعل قبیحہ سیۂ میں شریک ہے تو اس کے باپ کو بھی سمجھایا جائے اگر نہ مانے تو اس کے گھر کھانا پینا ملنا جلنا بند کر دیا جائے،
قال ﷲ تعالٰی:
" وَلَا تَرْکَنُوۡۤا اِلَی الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡا فَتَمَسَّکُمُ النَّارُ "
ﷲ تعالٰی نے فرمایا:تم ظالم لوگوں کی طرف میلان نہ کرو ورنہ تمہیں آگ چھولے۔
(📘القرآن الکریم ١١/ ۱۳ )
اور امام اہلسنت فقیہ باکمال امام احمد رضا خان قدس سرہ العزیز ایسے ہی ایک سوال کے جواب میں تحریر فرماتے ہیں :
اگر بغیر توبہ کئے میل جول کرلیا تو بیجا کیا اس حالت میں بطور تنبیہ انکا حقہ پانی بند کرنے میں حرج نہیں، توبہ کے لئے اولیاء کا مواجہہ ضروری نہیں، ہاں بنظر حق العبد ان کی معافی کی ضرورت ہے مگر بغیر اس کے جتنی توبہ کی ہے وہ بھی نامعقول سمجھی جائے،یہ محض باطل ہے۔
یہاں ترك تعلق کے سوا کوئی سزا جاری نہیں ہوسکتی اور زنائے زن سے شوہر پر کچھ الزام نہیں جبکہ وہ اس پر راضی نہ ہو۔
قال ﷲ تعالٰی:
" وَلَا تَزِرُ وَازِرَۃٌ وِّزْرَ اُخْرٰی ؕ "
ﷲتعالٰی نے فرمایا:
کوئی جان دوسرے کا بوجھ (گناہ) نہ اٹھائے گی،
اگر وہ زنا میں ساعی تھے یا بعد زنا بلا توبہ انکے حامی ہوئے تو بھی مستحق سزائے شرع ہیں ورنہ نہیں۔ (ملخصا)
(📕 فتاویٰ رضویہ شریف جدید جلد (۱۳) ص (۶۲۸) مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن لاہور )
🔸واللہ سبحانہ و تعالیٰ اعلم و علمه جل مجدة أتم و أحكم 🔸
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــــــــہ:
حضرت مولانا محمد راشد مکی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی گرام ملک پور کٹیہار بہار۔
✅الجواب صحیح والمجیب نجیح : حضرت مفتی شہزاد احب قبلہ پاکستان۔
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں