-----------------------------------------------------------
📚بغیر میانی والی شلوار میں نماز کا کیا حکم ہے؟📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیافرماتے ہیں علماءکرام و مفتیان عظام اس مسئلہ میں کہ بغیر میانی والی شلوار (پاجامہ) میں نماز ہوگی یا نہیں؟
سائل: محمد عامر رضا رضوی احمد آباد گجرات۔
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھابـــــــ
پاجامہ میں اگر میانی نہ ہوتو تب بھی نماز ہو جائے گی۔ پاجامہ میں میانی کا ہونا ضروری نہیں۔
یہ باتیں صرف عوام میں مشہور ہیں کہ پاجامہ میں میانی کا ہونا ضروری ہے۔ تبھی نماز ہوگی اس کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔
جیساکہ حضرت علامہ مفتی تطہیر احمد بریلوی صاحب قبلہ تحریر فرماتے ہیں کہ۔ بعض لوگوں میں ایک عام خیال ہے کہ جس کی کوئی حقیقت نہیں پاجامے یا جانگھںۓ میں رومالی ہونا نماز کی صحت کیلئے بالکل ضروری نہیں ہے بغیر رومالی کے پاجامے اور جانگھںۓ سے نماز بلا کراہت جائز ہے۔ ہاں جو لباس اور کپڑے غیر مسلموں کے لئے مخصوص ہیں ان کو پہننا گناہ ہے۔ اور ان میں نماز مکروہ ہے انگریزی پینٹ اور شرٹ میں فی زمانہ علمائے کرام نے نماز مکروہ تنزیہی ہونے کا فتاوی دیا ہے۔
(📗فتاوی مرکزی دارالافتاء صفحہ۔ ۲۰۷ )
(حوالہ غلط فہمیاں اور اُنکی اصلاح صفحہ۔ ۴۵۔ اسلامی کتب خانہ رضا مارکیٹ بریلی شریف )
واللـہ تعــالیٰ اعلـم بالصــــواب
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
✍🏻کتبـــــــــــــہ:
محمد ارباز عالم نظــــامی ترکپٹی کوریاں کشی نگر یوپی الھــــــــند۔
✅الجواب صحیح والمجیب نجیح : حضرت مفتی امین صدیقی صاحب قبلہ مرادآباد یوپی۔
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں