کیا فاسق معلن کے پیچھے جمعہ کی نماز پڑھ سکتے ہیں

🕯 « احــکامِ شــریعت » 🕯
-----------------------------------------------------------
📚کیا فاسق معلن کے پیچھے جمعہ کی نماز پڑھ سکتے ہیں؟📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

السلام علیکم 
کیافرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر جمعہ کا امام فاسق معلن ہو اور غیر فاسق معلن نہ مل سکے تو جمعہ کی نماز کا کیا حکم ہے؟
سائل: محمد شہباز پاکستان۔
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب 
امام اُسے کیا جائے جو سنّی العقیدہ صحیح الطہارۃ صحیح القرأۃ مسائلِ نماز و طہارت کا عالم غیر فاسق ہو نہ اُس میں کوئی ایسا جسمانی یا روحانی عیب ہو جس سے لوگوں کو تنفر ہو۔ اور اس دور میں ڈھونڈنے سے نہ ملے ایسا ہر گز نہیں ہے۔ لہذا کسی باشرع کو نماز جمعہ کا امام بنائیں۔ اگر ڈھونڈنے کے باوجود نہ مل پائیں تو پھر اسی فاسق معلن امام کے پیچھے صرف جمعہ و عیدین کی نماز پڑھیں۔
اعلی حضرت رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: جہاں جمعہ یا عیدین ایک ہی جگہ ہوتے ہوں اور ان کا امام بدعتی یا فاسق معلن ہے اور دوسرا امام نہ مل سکتا ہو وہاں ان کے پیچھے جمعہ و عیدین پڑھ لئے جائیں۔
(📓حوالہ فتاوی رضویہ شریف ج ۶ ص ۶۲۶ رضا فاؤنڈیشن لاہور)

واللہ تعالیٰ اعلم باالصواب
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

✍🏻کتبہ:
حضرت مولانا محمد اشفاق عطاری صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی نیپال۔

✅الجواب صحیح والمجیب نجیح : حضرت علامہ مولانا مفتی محمد جابر القادری صاحب قبلہ جمشید پور۔

ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے