کھڑے ہوکر پیشاب کرنا کیسا ہے؟

🕯 « احــکامِ شــریعت » 🕯
-----------------------------------------------------------
📚کھڑے ہوکر پیشاب کرنا کیسا ہے؟📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

 ☆ اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ☆
📜الـســــــوال ↓↓↓↓↓
 کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ ذیل میں کیا مجبوری میں کھڑے ہوکر پشاب کر کے پانی لینے سے شخص پاک ہو سکتا ہے؟؟مدلل حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں بہت بہت مہربانی ہوگی
المستفتی: محمد تسیر رضا نوری طیب پور بہار الہند
◆ــــــــــــــــــــــ(((🌹)))ـــــــــــــــــــــــــ◆

★وَعَلَیْڪُمْ اَلسَّــلَامْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ★
📝الجـــــوابـــــــــــــــ: بعون الملک الوھاب
حالت مجبوری میں کھڑے ہو کر پیشاب کرنا، یا پاکی حاصل کرنا جائز ہے البتہ بغیر عذر شرعی کے کھڑے ہو کر پیشاب کرنا مکروہ مکروہ و سنت نصاریٰ ہے!

⚡جیساکہ سیدی سرکار اعلی حضرت علیہ الرحمہ فتاویٰ رضویہ شریف میں تحریر فرماتے ہیں کہ:👇🏽
    ترمذی و ابن ماجہ و بیہقی کی حدیث ہے،
" قال راٰنی النبی صلی اللہ علیہ وسلم ابول قائما فقال یا عمر لاتبل قائما فما بلت قائما بعد" (ترمذی)
ترجمہ: حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ، رسول اللہ ﷺ نے مجھے کھڑے ہو کر پیشاب کرتے دیکھا تو فرمایا اے عمر کھڑے ہو کر پیشاب نہ کرو اس دن سے میں کبھی کھڑے ہو کر پیشاب نہ کیا۔ (جلد چہارم صفحہ ۵٩٠)

🖋️اور آگے فرماتے ہیں کہ کھڑے ہو کر پیشاب کرنا مکروہ و سنت نصاریٰ ہے!
حضور اقدس ﷺ نے ارشاد فرمایا،
من الجفاء ان یبول الرجل قائما، 
ترجمہ: بے ادبی و بد تہذیبی ہے یہ کہ آدمی کھڑے ہو کر پیشاب کرے،
اسے بزار نے بسند صحیح حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا-

📘(فتاویٰ رضویہ جلد چہارم صفحہ ٦٠٠, مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن لاہور)

نیز حضور صدرالشریعہ مفتی امجد علی‌ اعظمی‌ علیہ الرحمہ بہار شریعت میں تحریر فرماتے ہیں کہ،
  🖋️کھڑے ہو کر پیشاب کرنا مکروہ ہے: 
📘(بہار شریعت حصہ دوم صفحہ ٤٠٩ مکتبۃ المدینہ،)

📝خلاصہ کلام یہ کہ اگر کسی مجبوری کے سبب کھڑے ہو کر پیشاب کیا اور کھڑے ہو کر ہی پاکی حاصل کی تو اس طرح سے بھی پاک ہو جائے گا، کہ پاکی حاصل کرنے کے لئے فقہائے کرام نے بیٹھنے کی کوئی قید نہیں لگائی: مگر خیال رہے کہ کسی ایسی جگہ پیشاب کرے تاکہ پیشاب کے چھینٹے جسم پر نہ پڑے، کیونکہ حضور اکرم ﷺ نے فرمایا کہ اکثر عذاب قبر اسی سے ہوتا ہے کہ جو پیشاب کی چھینٹوں سے بچنے کی کوشش نہیں کرتے-
 
📃واللہ تعالی اعلم بالصواب📃
◆ــــــــــــــــــــــ(((🌹)))ـــــــــــــــــــــــــ◆

✍️کتبـــــــــــــــــــــــــــہ:
حضرت حافظ وقاری مولانا محمد شبیر احمد صاحب قبلہ سمستی پور بہار الھند۔
 رابطــــہ نمبــــر ....⇩⇩
📲+91 73528 18007
 
 ✅الجواب صحیح والمجیب نجیح: غلام شمس ملت حضرت مولانا محمّد سلطان رضا شمسی صاحب قبلہ۔
✅الجواب صحیح والمجیب نجیح: حضرت مولانا محمد ریحان رضا رضوی صاحب قبلہ بہار الھند۔

 ا•┈┈•◉◈◈◉❒❒◉◈◈◉ •┈┈•

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے