-----------------------------------------------------------
📚کوئی سامان نقد سو روپئے میں اور وہی سامان ادھار ڈیڑھ سو روپئے میں بیچنا کیسا ہے؟📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
السلام علیکم ورحمۃ اللّٰہ و برکاتہ
کیافرماتے ہیں مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ کسی سامان کو نقد سو روپئے میں بیچنا اور اسی سامان کو ادھار ایک سو دس روپئے میں بیچنا کیسا ہے؟
نیز سو روپئے کے پھٹے ہوئے نوٹ کو کچھ کمی کر کے (یعنی 90/95) میں دینا یا لینا از روۓ شرع کیسا ہے؟
سائل: ذیشان احمد دوست پور سلطانپور یوپی ہند
______❣♻️❣_______
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب
الجواب الاول
کوئی سامان نقد سو روپئے میں اور وہی سامان ادھار ڈیڑھ سو روپئے میں بیچنا اور لینا جائز ہے۔
حضرت فقیہ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی صاحب علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ
کوئی بھی سامان اس طرح بیچنا کہ اگر نقد قیمت فوراً ادا کرے تو تین سو قیمت لے اور اگر ادھار سامان کوئی لے تو اس سے تین سو پچاس روپیہ اسی سامان کی قیمت لے یہ شریعت میں جائز ہے سود نہیں ہے نقد اور ادھار کا الگ الگ بھاؤ رکھنا شریعت میں جائز ہے مگر یہ ضروری ہے کہ سامان بیچتے وقت ہی یہ طے کردے کہ اس سامان کی قیمت نقد خریدو تو اتنی ہے اور ادھار خریدو تو اتنی ہے یہ جائز نہیں ہے کہ تین سو روپیہ میں فروخت کردیا اب اگر قیمت ملنے میں ایک ہفتہ کی دیر ہوگئی تو اس سے پچیس یا پچاس زیادہ لے ایسا کرے گا تو سود ہوجائے گا
(📗فتاویٰ فیض الرسول جلد دوم کتاب البیوع صفحہ 380/381ناشردارالاشاعت فیض الرسول براؤں شریف سدھارتھ نگر یوپی)
الجواب الثانی
سو کا نوٹ نوے 90 یا پنچانوے 95میں بیچنا لیناجانبین کی رضا سے جائز ہے۔
فقیہ ملت علیہ الرحمہ لکھتےہیں کہ
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا بریلوی علیہ الرحمۃ والرضوان "کفل الفقیہ الفاھم" میں تحریر فرماتے ہیں: یجوز بیعہ بازید من رقم وبانقص منہ کیفھا تراضیا
یعنی نوٹ پر جتنی رقم لکھی ہے اس سے زیادہ یا کم کو جتنے پر جانبین راضی ہوں اس کا بیچنا جائز ہے۔
(📕فتاویٰ فیض الرسول جلد دوم کتاب البیوع صفحہ 383)
🔹واللہ اعلم و رسولہ🔹
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
✍🏻کتبـــــــــــــــــــــــــــہ:
حضرت علامہ مولانا ابوالاحسان محمد مشتاق احمد قادری رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی مہاراشٹر۔
✅صح الجواب : محمد اسرار احمد نوری بریلوی والنورانی خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکھنڈ۔
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں