-----------------------------------------------------------
📚سمجھدار نابالغ بچے صف میں ہو تو امام آگے بڑھ کر نماز پڑھا سکتا ہے یا نہیں؟📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
السلام علیکم
سوال امام صاحب ہیں دو یا تین نابالغ لڑکے ہیں ایک عمردراز شخص ہیں یعنی کہ بالغ امام صاحب ان حضرات کو پیچھے کھڑے ہونے کو کہتے ہیں جبکہ خود امامت کے مصلے پر چلے جاتے ہیں اور نماز مکمل کرتے ہیں
اب جو عمر دراز شخص ہیں انکا کہنا ہے کہ آپ امامت کے مصلے پر نہ جائیں یعنی کہ آگے نہ کھڑے ہوں بلکہ برابر میں کھڑے ہوں پوچھا گیا کیوں تو انھوں نے کہا ان بچوں کی جماعت درست نہیں ہے کیونکہ یہ نابالغ ہیں اس لئے جبکہ امام صاحب کہتے ہیں کہ نابالغ تو ہیں مگر سمجھدار ہیں اس لئے ہوجائگی
سائل: حافظ نوشاد رضا ضلع سراوستی۔
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللّٰهِ وَبَرَكاتُهُ
الجواب : اس شخص کا کہنا غلط ہے نابالغ بچے جنھیں ارکان نماز کی سمجھ ہو ایسے سمجھدار آٹھ نو سال کے بچوں کو علماء کرام نے بڑوں کی صف میں داخل ہو کر باصف نماز ادا کرنے کا حکم دیا ہے جس سے پتا چلتا ہے کہ اس کی صف کو تسلیم کیا جائے گا،
(📘درمختار باب الامامۃ مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی ج (١) ص (٨٤) میں ہے:
" لو واحدًا دخل فی الصف " اگر بچہ اکیلا ہو تو صف میں داخل ہوجائے۔
اور امام اہلسنت فقیہ باکمال امام احمد رضا خان قدس سرہ العزیز تحریر فرماتے ہیں :
اسے صف سے دور یعنی بیچ میں فاصلہ چھوڑ کر کھڑا کرنا تو منع ہے
" فان صلاۃ الصبی الممیز الذی یعقل الصلاۃ صحیحۃ قطعا، و قد امرالنبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم بسد الفرج والتراص فی الصفوف ونھی عن خلافہ بنھی شدید۔
کیونکہ وہ بچہ جو صاحب شعور ہو اور نماز کو جانتا ہو اس کی نماز بالیقین صحیح ہے اور نبی اکرم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے صف کے رخنہ کو پر کرنے اور اس میں مل کر کھڑے ہونے کاحکم دیاہے اور اس کے خلاف سے سخت منع فرمایا ہے،
اور یہ بھی کوئی ضروری امر نہیں کہ وہ صف کے بائیں ہی ہاتھ کو کھڑا ہو علماء اسے صف میں آنے اور مردوں کے درمیان کھڑے ہونے کی صاف اجازت دیتے ہیں۔
مراقی الفلاح میں ہے:
" ان لم یکن جمع من الصبیان یقوم الصبی بین الرجال،
اگر بچے زیادہ نہ ہوں تو بچہ مردوں کے درمیان کھڑا ہو جائے، (ملخصا)
(📚فتاویٰ رضویہ شریف جدید جلد (۷) ص (۵۱) مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن لاہور )
لہذا امام صاحب آگے ہوں گے اور بچے انکی اقتداء میں پیچھے کھڑے ہو کر نماز ادا کریں گے-
🔸واللہ سبحانہ و تعالیٰ اعلم و علمه جل مجدة أتم و أحكم 🔸
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
✍🏻کتبـــــــــــــــــــــــــــہ:
حضرت مولانا محمد راشد مکی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی گرام ملک پور کٹیہار بہار۔
✅الجواب صحیح : حضرت علامہ مفتی جابرالقادری رضوی صاحب قبلہ جمشید پور جھارکھنڈ۔
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں