مطلقہ عدت کہاں گزارے؟

🕯 « احــکامِ شــریعت » 🕯
-----------------------------------------------------------
📚مطلقہ عدت کہاں گزارے؟📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سوال زید نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی اور وہ اپنے میکہ چلی گئی اب زید کا بیٹا باپ کو باہر کمانے کے ارادے سے بھیج رہا ہے اور چاہتا ہے کہ میری ماں گھر آکر عدت کرے تو کیا ایسا کرنا صحیح ہے جواب دے کر شکریہ کا موقع دیں
سائل: محمد بلال رضا سنبھل
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

وعلیکم السلام.ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب: جی بالکل صحیح ہے کہ طلاق والی عورت کو بھی شوہر کے مکان میں رہ کر عدت گزارنے کا حکم ہے -

ارشاد باری تعالیٰ ہے 
" ولا تخرجوھن من بیوتھن " اھ
(📗 پ:28/ سورۂ طلاق)

لہذا عورت مذکور شوہر کے گھر میں رہ کر عدت گزارے لیکن اگر شوہر فاسق ہے پرہیزگار نہیں ہے جس سے برائی کا اندیشہ ہے تو حکم ہے کہ شوہر کے گھر عدت نہ گزارے -

اور اگر میکے چلی گئی یا پہلے سے گئی ہوئی تھی اور طلاق واقع ہوئی تو فورا شوہر کے گھر واپس آکر وہیں عدت گزارے -

فتاوی ھندیہ میں ہے 
" علی المعتدۃ أن تعتد فی المنزل الذی یضاف الیھا بالسکنیٰ حال وقوع الفرقۃ والموت کذا فی الکافی - لو کانت زائرۃ اھلھا او کانت فی غیر بیتھا لامر حین وقوع الطلاق انتقلت الی بیت سکناھا بلا تاخیر وکذا فی عدۃ الوفاۃ و کذا فی غایۃ البیان " اھ
(📕 ج:1/ص:535/ الباب الرابع عشر فی الحداد / بیروت)

اور در مختار میں ہے 
" (طلقت) أو مات و ھی زائرۃ (فی غیر مسکنھا عادت الیہ فورا) لوجوبہ علیھا ( و تعتدان) أی معتد طلاق و موت ( فی بیت وجبت فیہ) "اھ

اور ردالمحتار میں ہے 
" (أی معتدۃ طلاق و موت) قال فی الجوھرۃ : ھذا اذا کان الطلاق رجعیا فلو بائنا فلا بد من سترۃ الا أن یکون فاسقا فانھا تخرج " اھ
(📒 ج:5/ص:225/ کتاب الطلاق / باب العدۃ / دار عالم الکتب)
(📓اور ایسا ہی فتاوی رضویہ شریف جدید ج:13/ص:311/312/ مکتبہ دعوت اسلامی / میں ہے )
(📘اور ایسا ہی بہار شریعت ح:8/ص:245/ سوگ کا بیان / مجلس المدینۃ العلمیۃ دعوت اسلامی / میں ہے )
(📚اور ایسا ہی فتاوی فیض الرسول ج:2/ص:299/ باب العدۃ / شبیر برادرز اردو بازار لاہور / میں ہے )

واللہ تعالیٰ اعلم
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــــــہ:
حضرت علامہ مفتی محمد اسرار احمد نوری بریلوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکھنڈ۔

✅صح الجواب واللہ تعالی اعلم بالصواب: عبدہ المذنب وصی احمد علوی غفرلہ۔

ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے