-----------------------------------------------------------
*📚کفو کا معنی و مطلب📚*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
مفتیان کرام کی بارگاہ میں یہ عرض ہے کہ *کفو* کا مطلب کیا ہوتا ہے ؟
*المستفتی : محمد یونس شیخ*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
وعلیکم السلام و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ
*جواب:* کفو کا مطلب ہوتا ہے نظیر ، ہم پلہ ، برابر مساوی ، ہمسر وغیرہ اور نکاح میں کفو سے مراد یہ ہے کہ لڑکا اور لڑکی نسب ، مال ، دِین داری ، شرافت اور پیشے میں ایک دوسرے کے ہم پلہ اور مساوی ہوں تو یہ دونوں ایک دوسرے کے " کفو " قرار پائیں گے ان کا باہمی رضامندی کے ساتھ نکاح درست ہے جیسا کہ علامہ ابن منظور الافریقی لکھتے ہیں کہ " الکفو النظير و المساوی و منه الکفاة فی النکاح و هو ان يکون الزواج مساويا للمراة فی حسبها و دينها و نسبها و بيتها غير ذالك " اھ یعنی کفو کا مطلب نظیر اور برابری ہے اسی سے نکاح میں کفاءت سے مراد ہے وہ یہ ہے کہ خاوند کا حسب ، دین ، نسب اور گھر وغیرہ میں عورت کے برابر ہونا " اھ
( لسان العرب ج 1 ص 139 : دار صادرِ بيروت )
اور الموسوعة الفقهية الكويتية میں ہے کہ " الْكَفَاءَةُ لُغَةً : الْمُمَاثَلَةُ وَ الْمُسَاوَاةُ ، يُقَال : كَافَأَ فُلاَنٌ فُلاَنًا مُكَافَأَةً وَ كِفَاءً وَ هَذَا كِفَاءُ هَذَا وَ كُفْؤُهُ : أَی مِثْلُهُ ، يَكُونُ هَذَا فِی كُل شَئی ، وَ فُلاَنٌ كُفْءُ فُلاَنَةَ : إِذَا كَانَ يَصْلُحُ بَعْلاً لَهَا ، وَ الْجَمْعُ أَكْفَاءٌ ... فَفِی النِّكَاحِ : عَرَّفَهَا الْحَنَفِيَّةُ بِأَنَّهَا مُسَاوَاةٌ مَخْصُوصَةٌ بَيْنَ الرَّجُل وَ الْمَرْأَةِ " اھ
( الموسوعة الفقهية الكويتية ج 34 ص 266 )
اور فتاوی عالمگیری میں ہے کہ " الْكَفَاءَةُ تُعْتَبَرُ فِی أَشْيَاءَ ( مِنْهَا النَّسَبُ ) ... ( وَ مِنْهَا إسْلَامُ الْآبَاءِ ) ... ( وَ مِنْهَا الْحُرِّيَّةُ ) ... ( وَ مِنْهَا الْكَفَاءَةُ فِی الْمَالِ ) ... ( وَ مِنْهَا الدَّيَّانَةُ ) ... ( وَ مِنْهَا الْحِرْفَةُ ) " اھ
( فتاوی عالمگیری ج 1 ص 290 / 291 : کتاب النکاح ، الْبَابُ الْخَامِسُ فِی الْأَكْفَاءِ )
اور بہار شریعت میں ہے کہ " کفو کے یہ معنی ہیں کہ مرد عورت سے نسب وغیرہ میں اتنا کم نہ ہو کہ اس سے نکاح عورت کے اولیا کے لیے باعثِ ننگ و عار ہو ، کفاءت صرف مرد کی جانب سے معتبر ہے عورت اگرچہ کم درجہ کی ہو اس کا اعتبار نہیں " اھ
( بہار شریعت ج 2 ص 53 : کفو کا بیان )
واللہ اعلم بالصواب
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*✍🏻 کتبــــــــــــــــــه:*
*کریم اللہ رضوی، خادم التدریس دار العلوم مخدومیہ اوشیورہ برج جوگیشوری ممبئی موبائل نمبر 7666456313*
https://t.me/Faizan_E_DarulUloom_Amjadia_Ngp
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں