-----------------------------------------------------------
*📚تہجد کی نماز سنت ہے یا نفل؟📚*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
کیافرماتےہیں علمائے کرام و مفتیان عظام مسئلہ ذیل میں کہ تہجد کی جو نماز ہے وہ کیا ہے؟ سنت ہے یا نفل ؛ اور وہ کس زمرے میں ہےکیونکہ قانون شریعت میں لفظ سنت کہا گیا ہے ؛ مگر علمائے کرام کی زبانوں پر نفل کا ذکر ہے کونسی بات صحیح ہے
مکمل جواب عنایت فرماٸیں
*سائل: محمد سردار ولی گنتکل*
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ*
*الجواب بعون الملک الوہاب*
نماز تہجد سنت مستحبہ میں سے ہے کہ جس کے ادا کرنے سے اجر عظیم کا مستحق ہوگا اور ادا نہ کرنے پر خیر کثیر سے محروم ضرور مگر گناہ گار نہیں اسی بنیاد پر بعض حضرات نے اسے سنت اور بعض نے نفل قرار دیا ہے جس نے سنت کہا اس کی مراد سنت سے سنت مستحبہ ہے اور جس نے نفل کہا ان کا مقصود ادا کرنے سے ثواب کا مستحق اور ترک پر گناہ نہیں
اور یہی مطلب استحباب کا ہے
جیسا کہ سیدی سرکار اعلیٰ حضرت عظیم البرکت رحمۃ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں
تہجد سنت مستحبہ ہے تمام مستحب نمازوں سے اعظم و اہم؛ قرآن عظیم و احادیث حضور پر نور سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم اس کی ترغیب سے مالا مال؛ عامۂ کتب مذہب میں اسے مندوبات و مستحبات سے گنا اور سنت مؤکدہ سے جدا ذکر کیا ؛ تو اس کا تارک اگرچہ فضل کبیر و خیر کثیر سے محروم ہے گنہگار نہیں؛
"بحر الرائق" و "عالمگیری" و" در مختار *" و "فتح اللہ المعین" للسید ابو السعود الازہری میں ہے: "من المندوبات صلوۃ اللیل؛" "مراقی الفلاح" میں ہے: "سن تحیۃ المسجد و ندب صلوۃ اللیل " " غنیہ شرح منیہ" میں ہے : "من النوافل المستحبۃ قیام اللیل " " حلبہ" میں ہے : " مشی صاحب " الحاوي القدسی " علی انھا مندوبۃ "*
*(📚فتاویٰ رضویہ جلد صفحہ نمبر ۶۴۳ مطبوعہ امام احمد رضا اکیڈمی )*
نوٹ۔ مزید تفصیل کے لیے انہیں صفحات کا مزید آگے مطالعہ کریں
*واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب*
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــــه:*
*حضرت مولانا محمد ساجد چشتی صاحب قبلہ مدظلہ العالی خادم مدرسہ دار ارقم محمدیہ میرگنج بریلی شریف۔*
*✅ الجواب صحیح والمجیب نجیح : حضرت علامہ مولانا مفتی محمد جابر القادری رضوی صاحب قبلہ جمشید پور۔*
https://t.me/Faizan_E_DarulUloom_Amjadia_Ngp
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں