ملک بھر میں امن کمیٹیوں کا قیام
نہ جانے کب تک فرقہ پرست قوتیں مسند اقتدار پر براجمان رہیں گی,لہذا فرقہ پرست قوتوں کے مظالم سے محفوظ رہنے کے واسطے ملک کے بڑے شہروں میں امن کمیٹی تشکیل دی جائے۔جس میں مسلم,ہندو,سکھ,عیسائی ودیگر قوموں کے افراد شامل ہوں۔اسی طرح مذہبی وسیاسی ہر قسم کے افراد شریک ہوں۔
عوام کے درمیان پھیلائی جانے والی نفرتوں کو دور کرنے کی کوشش کی جائے۔ملک وقوم کی خدمت کے لئےنوجوانوں کی ذہن سازی کی جائے۔ملک کی اقتصادی ومعاشی ابتری کو درست کرنے کی فکر لوگوں میں پیدا کی جائے۔ملک کے امن وامان کے قیام اور غریبوں ومظلوموں کی مدد کے لئے لوگوں کو بیدار کیا جائے۔
طارق انور مصباحی
جاری کردہ:17:اپریل 2022
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں