مبسملا وحامدا::ومصلیا ومسلما
"ولی را ولی می شناسد"کی جلوہ نمائی
شہر نوادہ(بہار)کے مشہور بزرگ حضرت مولانا سید شاہ ابو محمد فریدی قدس سرہ العزیز جو"مولانا حضور"کے لقب سے متعارف ومشہور ہیں۔آپ ایک مدت تک شہر نوادہ کی جامع مسجد(واقع سبزی مارکیٹ نوادہ)میں امامت وخطابت فرماتے رہے۔سال 1400ہجری میں آپ کی وفات ہوئی۔شہر نوادہ میں گیا بس اسٹینڈ سے کچھ دوری پر ندی کے پار ان کا عالیشان مقبرہ زیارت گاہ عوام وخواص ہے۔
ہمارے استاذ محترم حضرت مولانا بہاء الدین صاحب قبلہ حبیبی صدیقی(نوادہ۔بہار)نے بیان فرمایا تھا کہ حضور مجاہد ملت علیہ الرحمۃ والرضوان نوادہ تشریف لائے۔آپ کی ملاقات حضرت مولانا حضور سے ہوئی تو آپ نے فرمایا کہ آپ اللہ کے ولی ہیں۔مولانا حضور قدس سرہ العزیز نے فرمایا کہ آپ بھی اللہ کے ولی ہیں۔
دونوں بزرگوں نے ایک دوسرے کی ولایت اور قبولیت عند اللہ کی تصدیق فرمائی اور"ولی را ولی می شناسد"کی جلوہ نمائی ہوئی۔
طارق انور مصباحی
جاری کردہ:11:مئی 2022
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں