Header Ads

بھارتی مسلمانوں کا جذںہ عشق رسول

مبسملا وحامدا::ومصلیا ومسلما 

بھارتی مسلمانوں کا جذںہ عشق رسول

(صلی اللہ تعالی علیہ وسلم)


حدیث نبوی:(من سب نبیا فاقتلوہ)

ترجمہ:جو کسی نبی کو گالی گلوج کرے,اسے قتل کر دو-

گستاخ رسول کی سزا قتل ہی ہے,لیکن یہ سزا بادشاہ اسلام دے گا۔یہ حکم عوام مسلمین کے لئے نہیں۔(لا یکلف اللہ نفسا الا وسعہا)

بھارت میں اسلامی حکومت نہیں,لہذا بھارت میں توہین مذہب کی جو سزا انڈین پینل کوڈ (153A_295-295A) ودیگر دفعات کے تحت مقرر ہے,وہی سزا دی جائے گی,اور اہل حکومت سے اس قانونی سزا کا مطالبہ کیا جائے گا۔

جب کبھی شان نبوی میں گستاخی ہوتی ہے تو مسلمانوں کی یہ آواز سنائی دینے لگتی ہے کہ ہم ناموس رسالت علی صاحبہا التحیۃ والثنا پر اپنی جانیں قربان کر سکتے ہیں۔

بلا شبہہ مسلمانان عالم کا یہ جذبہ عشق نبوی قابل فخر ہے اور اسلامی تعلیمات کے عین مطابق ہے۔لیکن اس کا موقع ومحل الگ ہے۔

 جب کوئی گستاخی کرے تو گستاخ کو قتل کیا جائے گا,نہ کہ مسلمانوں کو-اس موقع پر مسلمانوں کو اپنی جان قربان کرنے کا حکم نہیں,بلکہ مسلمانوں کو ڈیفنس کا حکم ہے اور دفاع کا حکم بھی مسلمانوں کی طاقت وقوت بھر ہے۔

جمہوری ممالک میں قانونی ڈیفنس کریں اور پانی سر سے اونچا ہو جائے تو الزامی جواب دیں۔مجرمین اپنی دھوتیاں چھوڑ کر بھاگتے نظر آئیں گے۔

اسلام ایک سچا دین اور آسمانی مذہب ہے۔خود ساختہ مذاہب یقینا ان خوبیوں سے آراستہ نہیں ہو سکتے جو خوبیاں مذہب اسلام میں پائی جاتی ہیں۔اسلام کے کمالات ومحاسن کو حسن وزیبائش کے ساتھ بیان کرنے کی ضرورت ہے-دشمنان اسلام مانیں گے نہیں,لیکن ان شاء اللہ تعالی سماج میں ذلیل ورسوا ضرور ہوں گے۔

اگنی پتھ اسکیم کے خلاف ملک بھر میں پرتشدد مظاہرے ہو رہے ہیں۔بی جے پی کے دفتروں میں آگ لگائی جا رہی ہے۔بہت سی ٹرینوں میں آگ لگائی گئی۔سرکاری گوداموں کو آگ لگا دی گئ۔اگنی پتھ کا معنی ہے:آگ کا راستہ۔

اس اسکیم کا اعلان ہوتے ہی ملک بھر میں آتش زنی ہو رہی ہے,کروڑوں کا نقصان ہو چکا ہے,لیکن آج تک مظاہرین میں سے کسی کا گھر بلڈوزر سےنہیں توڑا گیا۔ان پر مقدمات نہیں ہوئے۔ان کو پولیس اسٹیشنوں میں بلا کر زد وکوب نہیں کیا گیا۔ان کو گرفتار کر کے جیل نہیں بھیجا کیا گیا۔ان کو دنگائی نہیں کہا گیا۔

مسلمانان ہند یہ دہرا معیار دیکھیں اور اپنا دفاعی طریق کار بدل لیں۔ڈیفنس ضرور کرنا ہے,لیکن وہ راستہ اختیار کریں کہ مسلمانوں کا نقصان نہ ہو۔گہری سازشوں کے تحت اسلام ومسلمین کے خلاف زہر افشانی کروائی جاتی ہے۔اس کے بعد جب مسلمانوں کا ہی جانی ومالی نقصان ہوتا ہے تو یہ دیکھ کر دشمنوں کا کلیجہ خوب ٹھنڈا ہوتا ہے۔کوئی ایسی حرکت نہ کریں جس سے دشمنان اسلام کو خوشی میسر ہو۔

طارق انور مصباحی 

جاری کردہ:19:جون 2022

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے