*✒️کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام درج ذیل مسئلہ میں*
*ایک لڑکی ہے جو مالک نصاب ہے سونا چاندی بھی کافی ہے لیکن وہ یتیم ہے اور اس کا سونا چاندی دکان دار لے نہیں رہا ہے تو اس صورت میں وہ کیا کرے؟*
*جواب عنایت فرمائیں فقط،،،*
*🖌️سائل:- غلام مصطفیٰ،پتہ، جونپور یوپی،،،*
*🔳___________Ⓜ️🔘Ⓜ️___________🔳*
*🏕️""'''"""""""""""""""""""🏕️*
*(((🔰وعليكم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ🔰)))*
*((🕋))باسمہ تعالی وتقدس((🕋))*
*✍️الجواب، بعون الملک الوھاب،اللھم ھدایۃ الحق والصواب👇*
*🔰صورت مسئولہ میں حکم شرع یہ ہے*
*کہ قربانی کرنا واجب ہے،لہذا بہر صورت قربانی کرے، اور اگر قرض لےکر بھی قربانی کرےگی تو واجب ادا ہوجاےگا،*
*📜اسی نوعیت کے ایک سوال کے جواب میں مجدد اعظم ہند الشاہ امام احمدرضا خان نوراللہ مرقدہ رقمطراز ہیں👇*
*"واللفظ للاول"جس پر قربانی واجب ہے اور اس وقت نقد اس کے پاس نہیں،وہ چاہے قرض لےکر کرے،یا اپنا کچھ مال بیچے"*
*📓الفتاوی الرضویۃ،جلد۲۰،صفحہ۳۷۰،(رضافاؤندیشن لاہور)،*
*📃اسی میں قربانی کے نصاب کے بارے میں فرماتے ہیں👇*
*"قربانی واجب ہونے کے لئے صرف اتنا ضرور ہے کہ وہ ایام قربانی میں اپنی تمام اصلی حاجتوں کے علاوہ 56/روپے کا مال(ساڑھے باون تولے چاندی کی مالیت کی مقدار)کا مالک ہو،چاہے وہ مال نقد ہو یا بیل بھینس یا کاشت(کاشتکار کے ہَل بیل اس کی حاجت اصلیہ میں داخل ہیںاُن میں شمار نہ ہوا) "*
*📙المرجع السابق،صفحہ۳۷۰،(رضا فاؤندیشن لاہور)*
*📄ایک اور مقام پر مزید فرماتے ہیں👇*
*"صاحب نصاب جو اپنے حوائج اصلیہ سے فارغ چھپن رپے کا مال(ساڑھے باون تولے چاندی کی مالیت)کا مالک ہو اس پر قرباانی واجب ہے"*
*📗المرجع السابق،صفحہ۳۷۰،(رضا فاؤندیشن لاہور)*
*📑"وقارالفتاوی"میں ہے👇*
*"جو صاحب نصاب ہے،اس پر قربانیواجب ہے،قربانی کرنے کے لئے اپنا سونا چاندی فروخت کرے یا قرض لےکر کرے،دونوں صورتوں میں سے کسی ایک پر عمل کرے"*
*📔جلددوم،صفحہ۴۷۰،(مطبوعہ بزم وقارالدین لاہور)،،،*
*📚ماخوذ "فتاوی قربانی،صفحہ۷،۱۷،۱۸،،،*
*🔘___________🔰♻️🔰___________🔘*
*🔳""'''"""""""""""""""""""🔳*
*🕋واللہ تعالی اعلم وعلمہ اتم واحکم🕋*
*🔲""'''"""""""""""""""""""🔲*
*(((((((✍️شرف قلم )))))))))👇*
*عبدہ العاصی الفقیر محمدامتیازعالم رضوی مجاہدی عفی عنہ بحمدہ المصطفی ﷺ*
*خطیب و امام چھکو جامع مسجد، وخادم التدریس والافتاء مدرسہ غوثیہ نظامیہ بھوٹ بگان لین گھسڑی ہوڑہ،،*
*🗓️۷/ذی الحجہ ۱۴۴۲ھ بمطابق ۱۸/جولائی/ ۲۰۲۱ء*
*📲موبائل نمبر👈8777891405*
*Ⓜ️Ⓜ️Ⓜ️Ⓜ️Ⓜ️Ⓜ️Ⓜ️Ⓜ️Ⓜ️Ⓜ️Ⓜ️Ⓜ️*
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں