یوم عاشورہ کے متعلق چند اہم معلومات

*📚     «  امجــــدی   مضــــامین  »     📚*
••────────••⊰۩۞۩⊱••───────••
*🕯یوم عاشورہ کے متعلق چند اہم معلومات🕯* 
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

📬 محرم کی دسویں تاریخ جس کا نام روز عاشوراء ہے دنیا میں یہ  بڑا ہی عظمت و فضیلت والا دن ہے، 
یہی وہ دن ہے کہ اس میں
 حضرتِ آدم علیہ السلام کی توبہ  قبول ہوئی اسی دن حضرت نوح علیہ السلام  کی کشتی طوفان میں سلامتی کے ساتھ جودی پہاڑ پر پہونچی ، 
اسی دن حضرت ابراہیم علیہ السلام  پیدا ہوئے  اسی دن آپ کو خلیل اللہ کا لقب ملا  اسی دن آپ نے نمرود کی آگ سے نجات پائی، 
 اسی دن حضرت ایوب علیہ السلام کی بلائیں ختم ہوئیں، 
 یہی وہ دن ہے کہ حضرت ادریس و حضرت عیسی علیھم السلام آسمان پر اٹھائے گئے ، 
یہی وہ دن ہے کہ بنی اسرائیل کے لیے دریا پھٹ گیا 
اور فرعون لشکر سمیت دریا میں غرق ہوگیا  اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کو فرعون سے نجات ملی 
اسی دن حضرت یونس علیہ السلام  مچھلی کے پیٹ سے زندہ سلامت  باہر تشریف لائے
 اسی دن حضرت امام حسین اور ان کے رفقاء نے  میدان کربلا میں جام شہادت نوش فرما کر حق کے پرچم کو سر بلند فرمایا
 
بحوالہ ماثابت من السنۃ  مترجم ص 17/غنیۃ الطالبین ص 87) 
حوالہ  جنتی زیور ص  157
مکتبۃ المدینہ کراچی 

 حدیث شریف میں حضرت سیدنا ابوقتادہ رضی اللّٰہ تعالی عنہ سے روایت ہے, رسول اکرم ﷺ فرماتے ہیں؛ مجھے اللہ پر گمان ہے کہ عاشورہ کا روزہ ایک سال قبل کے گناہ مٹا دیتا ہے-"

(صحیح مسلم، صفحه 590، حدیث: 1162)

ایک اور حدیث شریف میں ہے کہ
رسول اکرم ﷺ کا فرمانِ رحمت نشان ہے, محرم کے ہر دن کا روزہ ایک مہینہ کے روزوں کے برابر ہے-"
(طبرانی فی الصغیر، جلد دوم صفحه 87، حدیث! 1580)

مزید آقائے دو جہاں ﷺ کا ارشاد ہے کہ
یوم عاشورہ کا روزہ رکھو، اور اس میں یہودیوں کی مخالفت کرو، اس سے پہلے یا بعد میں بھی ایک دن کا روزہ رکھو-"
(مسند امام احمد، جلد اول صفحه 518، حدیث  2184)

*نوٹ؛* عاشورہ کا روزہ جب بھی  رکھیں- تو ساتھ ہی نویں یا گیارہویں محرم الحرام کا روزہ بھی رکھ لینا بہتر ہے،

(ماخوذ  50 سوالات اور علماء اہلسنت کے جوابات صفحه 22)
(مطبوعہ میلاد پنلکشنز) 

 شیخ الحدیث حضرت علامہ عبد المصطفی اعظمی علیہ الرحمہ ارشاد فرماتے ہیں

  *شب عاشورہ کی نفل نماز پڑھنے کا طریقہ یہ ہے*

ایک نیت وسلام سے چار رکعت نفل اداکریں، 
ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد آیةالکرسی ایک بار اور سورہ اخلاص (قل ھوالله احد) تین تین بارپڑھے ۔ اور نماز سے فارغ ہو کر ایک سو مرتبہ قل ھوالله احد کی سورہ پڑھے ۔ 
 گناہوں سے پاک ہوگا ۔ اور بہشت میں بے انتہا نعمتیں ملیں گی! 
(جنتی زیور صفحہ 157
مکتبۃ المدینہ کراچی) 

لیکن یاد رہے
قضا نمازیں  نوافل سے اہم ہیں  یعنی جس وقت نفل پڑھتا ہے انھیں  چھوڑ کر ان کے بدلے قضائیں  پڑھے کہ بری الذمہ ہو جائے البتہ تراویح اور بارہ رکعتیں  سنت مؤکدہ کی نہ چھوڑے۔
(بحوالہ  ردالمحتار‘‘، کتاب الصلاۃ، باب قضاء الفوائت، مطلب في بطلان الوصیۃ بالختمات و التھالیل، ج 2 ص646۔) 
(حوالہ بہار شریعت ح 4 قضا نماز کا بیان مسئلہ 36) 

حضرت علامہ مولانا مفتی محمد خلیل خان قادری برکاتی علیہ رحمۃ الرحمن ’’سُنّی بہشتی زیور‘‘، صفحہ 240 پر فرماتے ہیں : ’’اور لَو لگائے   رکھے کہ مولا عزوجل اپنے کرمِ خاص سے قضا نمازوں  کے ضمن میں  ان نوافل کا ثواب بھی اپنے خزائنِ غیب سے عطا فرمادے، جن کے          اوقات میں  یہ قضا نمازیں  پڑھی گئیں ۔ واللہ ذوالفضل العظیم۔ (’’سُنّی بہشتی زیور‘‘، نفل نمازوں  کا بیان،
(مطبوعہ فرید بک اسٹال لاہور) 

شیخ الحدیث علامہ عبد المصطفیٰ اعظمی علیہ الرحمہ  فرماتے ہیں۔
کہ دسویں محرم الحرام کو جو کوئی  دعائے عاشوراء پڑھے گا اس کی برکت سے عمر میں خیر (بھلائی) و برکت ہوگی اور زندگی میں فلاح (کامیابی) اور نعمت حاصل ہوگی ان شاءاللہ عزوجل.
(جنتی زیور 159مکتبةالمدینہ کراچی)

*دعائےعاشوراء:*

*بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ*
*"یَاقَابِلَ تَوْبَةِ اٰدَمَ یَوْمَ عَاشُوْرَآءَ یَافَارِجَ کَرْبِ ذِی النُّوْنِ یَوْمَ عَاشُوْرَآءَ یَاجَامِعَ شَمْلِ یَعْقُوْبَ یَوْمَ عَاشُوْرَآءَ یَاسَامِعَ دَعْوَةِمُوْسٰی وَھٰرُوْنَ یَوْمَ عَاشُوْرَآءَ یَامُغِیْثَ اِبْرَاھِیْمَ مِنَ النَّارِ یَوْمَ عَاشُوْرَآءَ یَارَافِعَ اِدْرِیْسَ اِلَی السَّمَآءِ یَوْمَ عَاشُوْرَآءَ یَامُجِیْبَ دَعْوَةِصَالِحٍ فِی النَّاقَةِیَوْمَ عَاشُوْرَآءَ یَانَاصِرَسَیِّدِنَامُحَمَّدٍصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَوْمَ عَاشُوْرَآءَ یَارَحْمٰنَ الدُّنْیَاوَالْاٰخِرَةِ وَرَحِیْمَھُمَا صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَامُحَمَّدٍ وَعَلٰی اٰلِ سَیِّدِنَامُحَمَّدٍ وَصَلِّ عَلٰی جَمِیْعِ الْاَنْبِیَآءِ وَالْمُرْسَلِیْنَ وَاقْضِ حَاجَاتِنَافِی الدُّنْیَاوَالْاٰخِرَةِ وَاَطِلْ عُمْرَنَافِی طَاعَتِکَ وَمَحَبَّتِکَ وَرِضَاکَ وَاَحْیِنَا حَیٰوةًطَیِّبَةً وَتَوَفَّنَاعَلَی الْاِیْمَانِ وَالْاِسْلَامِ بِرَحْمَتِکَ یَااَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ اَللّٰھُمَّ بِعِزِّالْحَسَنِ وَاَخِیْہِ وَاُمِّہٖ وَاَبِیْہِ وَجَدِّہٖ وَبَنِیْہِ فَرِّجْ عَنَّامَانَحْنُ فِیْہِ*"

پھر سات بار یوں پڑھیے 

*"سُبْحٰنَ اللّٰہِ مِلْءَالْمِیْزَانِ وَمُنْتَھَی الْعِلْمِ وَمَبْلَغَ الرِّضٰی وَزِنَةَ الْعَرْشِ لَامَلْجَاَ وَلَامَنْجَاَ مِنَ اللّٰہِ اِلَّا اِلَیْہِ سُبْحٰنَ اللّٰہِ عَدَدَ الشَّفْعِ وَالْوَتْرِ وَعَدَدَ کَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّآمَّاتِ کُلِّھَا نَسْئَلُکَ السَّلَامَةَ بِرَحْمَتِکَ یَااَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ وَھُوَ حَسْبُنَا وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ نِعْمَ الْمَوْلٰی وَنِعْمَ النَّصِیْرُ وَلَاحَوْلَ وَلَاقُوَّةَاِلَّابِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ وَصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی سَیِّدِنَامُحَمِّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَعَلَی الْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنَات وَالْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمَاتِ عَدَدَ ذَرَّاتِ الْوُجُوْدِوَعَدَدَمَعْلُوْمَاتِ اللّٰہِ وَالْحَمْدُلِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ"*

(مدنی پنج سورہ صفحہ 322,323,224 مکتبةالمدینہ کراچی)

(واللہ تعالیٰ اعلم ور سولہ اعلم عزوجل ﷺ) 
https://t.me/Faizan_E_DarulUloom_Amjadia_Ngp
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*طالب دعا: فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے