-----------------------------------------------------------
*📚 ہولی کھیلنا اشد حرام بلکہ منجر الی الکفر ہے 📚*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
❂ *_اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ_*❂
*الســـــــــوال*
*علماء کرام کی بارگاہ میں ایک سوال ہے*
*کچھ لوگ میلے کے موقعے سے ہندو مسلم ایک ساتھ ہولی کھیلتے ہیں ایک دوسرے کو رنگ لگا تے ہیں ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اسے مباح مانتے ہیں اور یہ میلا اس وقت منایا جاتا ہے جب ہندوں کا تہوار ہولی آتا ہے برائے کرم قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنايت فرمائیں*
*سائل: ضیاءالحق ضیاء قادری*
≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈
❂ *_وَعَلَیْڪُمْ اَلسَّــلَامْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ_*❂
_*الجـواب بعـون المــلـک الوھـاب*_
*ہولی دیوالی ہندؤوں کے شیطانی تہوار ہیں، جب ایران خلافت فاروقی میں فتح ہوا بھاگے ہوئے آتش پرست کچھ ہندوستان میں آئے ان کے یہاں دو عیدیں تھیں، نوروز کہ تحویل حمل ہے اور مہرگان کہ تحویل میزان، وہ عیدیں اور ان میں آگ کی پرستش ہندؤوں نےء ان سے سیکھیں اور یہ چاند سورج دونوں کو پوجتے ہیں لہذا ان کے وقتوں میں یہ ترمیم کہ میکھ سنکھ رانت کی پور نماشی میں ہولی اور تلاسنکھ رانت کی اماؤس میں دیوالی یہ سب رسوم کفار ہیں،*
*مسلمانوں کو ان میں شرکت حرام اور اگر پسند کریں تو صریح کفر،*
*📚 غمز العیون میں ہے*
*اتفق مشایخنا ان من رأی امرالکفارحسنا فقد کفر حتی قالوا فی رجل قال ترک الکلام عنداکل الطعام حسن من المجموسی اوترک المضاجعۃ عندھم حال الحیض حسن فہو کافر*
*ہمارے مشائخ کا اتفاق ہے کہ اگر کسی نے کفارکے کسی معاملہ کو اچھا کہا تو وہ کافر ہوجائے گا حتی کہ ا نھوں نے اس شخص کو کافر قرار دیا جو یہ کہے کہ کھانے کے وقت مجوسی کے ہاں گفتگوں نہ کرنا بہت اچھا عمل ہے یا ان کے ہاں حالت حیض ہمسبتری نہ کرنا اچھا عمل ہے*
*📚 الاشباہ والنظائر بحوالہ غمزالعیون کتاب السیروالردۃ ادارۃ القرآن کراچی ۱/ (۲۹۵)*
_*📚 بحوالہ فتاوی رضویہ جلد 14 کتاب السیر*_
*ہولی وغیرہ کی مبارک باد دینا اشد حرام بلکہ منجر الی الکفر ہے جومسلمان ایسا کرتے ہیں ان پر توبہ تجدید ایمان ونکاح لازم ہے*
_*📚 فتاوی شارح بخاری ج 2 ص(566)*_
*ہولی جو کہ غیرمسلموں کا شعار ہے اس میں شرکت حرام بد کام بدانجام -شریک ہونے والوں پر توبہ فرض ہے اور تجدید ایمان وتجدید نکاح بھی کرلیں*
_*📚 فتاوی تاج الشریعہ ج 2 ص (74)*_
*ہولی کے موقع پررنگ کو برا جانتے ہوے تھوڑا سا لگوانا بھی ناجائز و گناہ*
_*📚 فتاوی مرکزتربیت افتاء ج 2ص(380)*_
*کافر اگر ہولی یا دیوالی کے دن مٹھائی دیں تونہ لے ہاں اگر دوسرے روز دے تو لےلیں مگر یہ نہیں سمجھیں کہ ان کے خبثاء کے تہوار کی مٹھائی ہےبلکہ "مال موذی نصیب غازی" سمجھے*
_*📚 ملفوظات اعلی حضرت حصہ اول ص(163)*_
*ہولی کھیلنا کھلوانا حرام بدکام بدانجام منجر بکفر ہے*
*اورامام اہلسنّت فاضل بریلوی علیہ الرحمہ' غمزالعیون میں فرماتے ہیں : من استحسن فعلا من افعال الکفار کفر باتفاق المشاٸخ کہ جس نے کافروں کے کسی فعل کو اچھا سمجھا کیا ' بالاتفاق عندالمشاٸخ وہ کافر ہوگیا*
*لہذا جو مسلمان اس میں شریک ہوٸے ان پر لازم ہے کہ, صدق دل سے توبہ استغفار کریں , اور تجدید ایمان بھی کرلیں اور بیوی والے ہوں تو تجدید نکاح بھی کرلیں تو زیادہ بہتر ہوگا , اور جب تک وہ لوگ حکم مذکورہ پر عمل نہ کریں ہر واقف حال مسلمان کو ان سے ترک تعلق کا حکم ہے*
*قال اللہ تعالی*
*واما ینسینک الشیطان فلا تقعد بعد الذکری مع القوم الظالمین*
*پارہ ۷ سوره الانعام*
_*📚 غمزالعیون فتاوی رضویہ جلد 6 ص۔(126)*_
≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈
*شـــــــــــرف قـــــــــلــم*
*حــضــــرت عـــلامــہ ومـــــولانـــا مـحــمــد*
*اســمـاعــیـل خــان رضوی امجدی صاحب قبلہ مدظلہ العالی و النورانی دولھاپور پہاڑی پوسٹ وتھانہ انٹیاتھوک بازار ضلع گونڈہ یوپی (الھند)*
*9918562794*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں