خاتم الفقہاء علامہ ابن عابدین شامی رحمۃ اللہ علیہ

📚 « مختصــر ســوانح حیــات » 📚
••────────••⊰۩۞۩⊱••───────••
🕯خاتم الفقہاء علامہ ابن عابدین شامی رحمۃ اللہ علیہ🕯
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

اسم گرامی: سید محمد امین۔
القابات: خاتم الفقہاء، مرجع العلماء، امام العصر، مصنف کتب، قطب شام۔ وغیرہ
سلسلہ نسب: محمد امين بن عمر بن عبد العزيز بن احمد بن عبد الرحيم بن محمد صلاح الدين بن نجم الدين بن محمد صلاح الدين بن نجم الدين بن كمال بن تقی الدين المدرس بن مصطفى الشہابی بن حسين بن رحمت اللہ بن احمد فانی بن علی بن احمد بن محمود بن احمد بن عبد اللہ بن عز الدين بن عبد اللہ بن قاسم بن حسن بن اسماعيل بن حسين نتيف بن احمد بن اسماعيل بن محمد بن اسماعيل اعرج بن امام جعفر صادق بن امام محمد باقر بن امام زین العابدین بن امام حسین بن علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ الکریم (رضی اللہ عنہم اجمعین)

ولادت باسعادت: آپ کی ولادت 1198ھ بمطابق 1783ء دمشق شام میں ہوئی۔

سیرت و خصائص: حافظ القرآن، جامع علوم فقہ و حدیث، مرجع العلماء، امام العصر، مصنف کتب، قطب شام، خاتم الفقہاء حضرت علامہ سید محمد امين بن عمر بن عبد العزيز عابدين دمشقی المعروف بہ ابن عابدین شامی رحمۃ اللہ علیہ۔
آپ شام کے عظیم فقیہ اور فقہ حنفی کے امام تھے۔ اپنی کتاب فتاویٰ شامی کی وجہ سے عالمی شہرت پائی۔ والد ماجد بچپن میں انتقال کر گئے شروع میں والد ماجد کے کاروبار میں مصروف رہے بعد میں علمی شغف میں مصروف ہو گئے۔ محمد شاکر السالمی العمری العقاد سے علوم عقلیہ حدیث اور تفسیر پڑھی انہی کی ترغیب سے مسلک حنفی اختیار کیا اور اپنے دور کے بہت بڑے عالم و مرجع خلائق بن گئے۔

تصانیف:
۔رد المحتار علی در المختار شرح تنویر الابصار المعروف حاشیہ ابن عابدین۔ (یہ حاشیہ فقہ حنفی کی اہم ترین کتابوں مین شمار ہوتا ہے یہ نامور حنفی فقیہ علاؤ الدین الحصفکی کی الدرالمختار شرح تنویر الابصار کا حاشیہ ہے۔)
۔الابانہ عن اخذالاجرۃ عن الحصانہ
۔اتحاف الزکی النبیہ بجواب ما یقول الفقیہ
۔اجابۃ الغوث ببیان حال النقیب والنجاء والابدال والاوتاد والغوث
۔اجوبہ محققہ عن اسئلۃ مفرقہ
۔الاقوال الواضحہ الجلیہ فی مسا لۃ نقض القسمۃ بغیۃ الناسک فی ادعیہ المناسک
۔تحبیر التحریر
۔تحریر العبارہ فیمن ھو اولیٰ بالاجارہ
۔تحریرالنقول فی نفقۃ الفرع والاصول
۔تنبیہ الغافل الوسنان علی احکام ہلال رمضان
۔تنبیہ الوقود علی مسائل النقود
۔تنبیہ الولاۃ والحکام علی احکام ۔شاتم خیر الانام او احد اصحابہ الکرام
۔الرحیق المختوم شرح قلائد المنظوم
۔سل الحسام الہندی لنصرۃ مولانا خالد النقشبندی
۔شفاء العلیل وبل الغلیل فی حکم الوصیۃ بالختمات والتہالیل
۔غایۃ المطلب فی اشتراط الواقف عود النصیب
۔الفوائد العجیبہ۔

وصال: آپ کا وصال 21 ربیع الآخر 1252ھ بمطابق 1836ء کو ہوا۔ مزار مبارک قبرستان باب الصغیر دِمَشْق (شام) میں ہے۔

ماخذ و مراجع: جدالممتار علی ردالمحتار، ج 1،ص 196 تا 205 بحوالہ ماہنامہ فیضان مدینہ جنوری 2018۔
https://t.me/Faizan_E_DarulUloom_Amjadia_Ngp
◈◈⊰──────⊱◈◈◈⊰──────⊱◈◈
*مرتبیـن📝 شمـس تبـریز نـوری امجـدی، محمـد یـوسف رضـا رضـوی امجـدی "فیضـانِ دارالعـلوم امجـدیہ ناگپور گروپ" 966551830750+/ 9604397443+*
◈◈⊰──────⊱◈◈◈⊰──────⊱◈◈

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے