Header Ads

عزل کا حکم

*🕯 « احــکامِ شــریعت » 🕯*
••────────••⊰۩۞۩⊱••───────••
*📚 عزل کا حکم 📚*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

*سوال:*
*اگر ہمبستری کرتے وقت منی کو عورت کے شرمگاہ کے باہر نکالنا جائز ہے یا عورت کے شرمگاہ کے اندر نکالنا جائز ہے یا ناجائز ہے حوالہ کے ساتھ جواب دیا جاے قرآن و حدیث سے حوالہ دیں.*

*المستفتي: سرفراز عالم رضوي*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

*الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب:*
*ہمبستری کے وقت شوہر اگر باہر انزال کرنا چاہتا ہے تو بیوی کی اجازت سے جائز ہے، بلااجازتِ زوجہ ایسا کرنا مکروہ ہے.*

*چنانچہ مسلم شریف میں سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، فرماتے ہیں:*

*«ﻛﻨﺎ ﻧﻌﺰﻝ ﻋﻠﻰ ﻋﻬﺪ ﺭﺳﻮﻝ اﻟﻠﻪ ﺻﻠﻰ اﻟﻠﻪ ﻋﻠﻴﻪ ﻭﺳﻠﻢ، ﻓﺒﻠﻎ ﺫﻟﻚ ﻧﺒﻲ اﻟﻠﻪ ﺻﻠﻰ اﻟﻠﻪ ﻋﻠﻴﻪ ﻭﺳﻠﻢ، ﻓﻠﻢ ﻳﻨﻬﻨﺎ»*

*ہم دور رسالت مآب صلی اللہ علیہ والہ و سلم میں عزل کرتے تھے؛ پس یہ خبر نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کو پہنچی تو حضور علیہ السلام نے ہم کو منع نہ فرمایا.*
*(صحيح مسلم، باب حكم العزل، رقم الحدیث:١٤٤٠، دار إحياء التراث العربي، بيروت)*

*اس حدیث پاک کی شرح بیان کرتے ہوئے حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں:*

*" انزال کے وقت عورت سے علیحدہ ہوجانا اور باہر منی نکالنا، تاکہ حمل قائم نہ ہو لونڈی میں تو بہرحال جائز ہے اور اپنی آزاد منکوحہ عورت میں بیوی کی اجازت سے جائز ہے بلااجازت مکروہ ہے؛ یہ ہی عام علماء و عام صحابہ کا مذہب ہے."*
*(مرأة المناجيح، ج 5، ص 71، قادری پبلشرز، لاہور)*

*علامہ فخر الدین زیلعی الحنفی علیہ الرحمہ (المتوفی 743ھ) فرماتے ہیں:*

*"اﻟﻌﺰﻝ ﻟﻴﺲ ﺑﻤﻜﺮﻭﻩ ﺑﺮﺿﺎ اﻣﺮﺃﺗﻪ اﻟﺤﺮﺓ."* 
*یعنی آزاد عورت کی رضامندی سے عزل کرنا مکروہ نہیں ہے.*
*(تبيين الحقائق، باب نكاح الرقيق، ج ٢، ص ١٦٦، المكتبة الكبرى، قاهرة)*

*علامہ زین الدین ابن نجیم مصری الحنفی علیہ الرحمہ (المتوفی 970ھ) عزل کا حکم بیان کرتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں:*

*"ﺃﻥ اﻟﻌﺰﻝ ﺟﺎﺋﺰ ﺑﺎﻹﺫﻥ ﻭﻫﺬا ﻫﻮ اﻟﺼﺤﻴﺢ ﻋﻨﺪ ﻋﺎﻣﺔ اﻟﻌﻠﻤﺎء."* 
*ترجمہ: بیوی کی اجازت سے عزل کرنا جائز ہے اور جمہور علماء کے نزدیک یہی صحیح ہے.*
*(البحر الرائق، باب نكاح الرقيق، ج ٣، ص ٢١٤، دار الكتاب الإسلامي)*

*صدر الشریعہ مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ (المتوفی 1367ھ) فرماتے ہیں:*

*"وطی کرنے میں اگر انزال باہر کرنا چاہتا ہے تو اس میں اجازت کی ضرورت ہے، اگر عورت حرہ یا مکاتبہ ہے تو خود اسکی اجازت سے اور کنیز بالغہ ہے تو مولی کی اجازت سے. "*
*(بہار شریعت، ج 2، ص 88 ، مکتبۃ المدینہ ، کراچی)*

*والله اعلم بالصواب*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

*✍🏻کتبـــــــــــــــــــــــــــــه:*
*شمشیرِ رضا اخلاق احمد العطاری کامروی*
https://t.me/Faizan_E_DarulUloom_Amjadia_Ngp
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے