کافر والدین کےساتھ کیسا سلوک کرنا چاہیے؟

*🕯 « احــکامِ شــریعت » 🕯*
••────────••⊰۩۞۩⊱••───────••
*📚کافر والدین کےساتھ کیسا سلوک کرنا چاہیے؟📚* 
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

السلام علیکم ورحمة الله وبركاته 
کیافرماتے ہیں علماء کرام ومفتیان عظام کہ زید کی ماں وہابی ہے تو کیا زید اپنی ماں سے تعلق وغیرہ رکھے یا اسے چھوڑ دے 
بحوالہ جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی۔
*المستفتی: محمد صدام حسین*
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

*وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ*
*الجواب بعون الملک الوہاب:*  
زید اپنی ماں سے دنیاوی تعلقات برقرار رکھے بلکہ زید پر اسکی ماں کا نان نفقہ بھی واجب ہے یعنی ماں کھانا مانگےتو کھلاۓ پکڑا مانگے تودے اسکے علاوہ دیگر ضروریات بھی اپنی حسب استطاعت پورا کرے ہاں اگر ماں اپنی کفریہ عقاٸد کے متعلق کچھ کرنے کو بولے تو قطعاً نہ کرے!
نیز زید پر لازم و ضروری ہے کہ وہ اپنی والدہ کو زندگی بھر ممکن کوششوں کےتحت راہ ھدایت پر لانے میں کوشاں رہے!

جیساکہ رب قدیر ارشاد فرماتا ہے۔۔۔
*"- وَ اِنْ جَاهَدٰكَ عَلٰۤى اَنْ تُشْرِكَ بِیْ مَا لَیْسَ لَكَ بِهٖ عِلْمٌۙ-فَلَا تُطِعْهُمَا وَ صَاحِبْهُمَا فِی الدُّنْیَا مَعْرُوْفًا٘-وَّ اتَّبِـعْ سَبِیْلَ مَنْ اَنَابَ اِلَیَّۚ-ثُمَّ اِلَیَّ مَرْجِعُكُمْ فَاُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ "-*
اور اگر وہ دونوں تجھ سے کوشش کریں کہ میرا شریک ٹھہرائے ایسی چیز کو جس کا تجھے علم نہیں تو اُن کا کہنا نہ مان اور دنیا میں اچھی طرح اُن کا ساتھ دے اور اس کی راہ چل جو میری طرف رجوع لایا پھر میری ہی طرف تمہیں پھر آنا ہے تو میں بتادوں گا جو تم کرتے تھے
*( 📒کنزالایمان ، سورہ لقمان ، آیت ١٥ )*

علامہ شیخ اسماعیل حقی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں ۔۔۔  
کہ انسان پر والدین کا نان نفقہ واجب ہے اگرچہ وہ وہ کافر ہوں اسی طرح ان کےساتھ احسان و مروّت انکی خدمت اور انکی زیارت ضروری ہے بشرطیکہ وہ کفر معصیت پر مجبور نہ کریں اگر اولاد کو والدین کفر کےارتکاب پر مجبور کریں تو ایسے والدین کی زیارت اور ملاقات ضروری نہیں!
*( 📕تفسیر روح البیان ، جلد ١١، ص ٢٨٦، رضوی گھرکتاب دھلی )*

*واللہ تعالیٰ اعلم ورسولہ* 
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

*✍🏻کتبـــــــــــــــــــــــــه:* 
*حضرت مولانا عبید اللہ حنفی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی مقام دھونرہ ضلع بریلی شریف۔*

*✅ الجواب صحیح والمجیب نجیح : حضرت علامہ مولانا مفتی محمد جابر القادری رضوی صاحب قبلہ جمشید پور۔*
https://t.me/Faizan_E_DarulUloom_Amjadia_Ngp
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے