*🕯 « احــکامِ شــریعت » 🕯*
••────────••⊰۩۞۩⊱••───────••
*📚دوبارہ جنم لینے کے متعلق عقیدہ رکھنا کیسا؟📚*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
علمائےاکرام کی بارگاہ عرض یہ ہے کہ ایک کافر مسلمان سے دعوی کیا کہ انسان مرنے کے بعد دوبارہ جنم لےگا
تو کافر کے اس دعوےکا کیا جواب ہوگا مدلل جواب عنایت فرما کر شکریہ کا موقع فراہم کریں
*سائل: احمد رضا بائسی پورنیہ بہار*
ــــــــــــــــــــــــــ❣⚜❣ـــــــــــــــــــــــــ
*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
*📝الجواب بعون الوھاب ⇩*
صورت مسئولہ میں سب سے پہلے یہ جان لیں کہ انسان بلکہ ہر جاندار صرف ایک ہی بار پیدا ہوتا ہے
مرنے والے کی روح کسی جسم میں داخل ہوکر دوبارہ جنم لیکر دنیا میں نہیں آتی ایسا عقیدہ رکھنا کفر ہے
📄جیسا کہ حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمۃ والرضوان تحریر فرماتے ہیں کہ یہ خیال کرنا کہ وہ روح کسی دوسرے بدن میں چلی جاتی ہے خواہ وہ آدمی کا بدن ہو یا کسی اور جانور کا جس کو تناسخ اور آواگون کہتے ہیں محض باطل اور اس کا ماننا کفر ہے
*( 📘بہار شریعت حصہ اول صفحہ ۳۱۰ )*
📌اور اس کے متعلق جب کسی نے حضور اعلیٰ حضرت علیہ الرحمۃ والرضوان سے سوال کیا کہ حضور بعض جگہ بچہ پیدا ہوتا ہے اور وہ بیان کرتا ہے کہ میں فلاں جگہ پیدا ہوا تھا اور تمام نشانیاں ظاہر کرتا ہے تو کیا حکم ہے
تو حضور اعلیٰ حضرت نے فرمایا کہ
*الشیطان ینطق علی لسانہ* یعنی شیطان اسکی زبان پر بولتا ہے
اس نومولود کا شیطان (ہمزاد) اس مرنے والے بچہ کے شیطان (ہمزاد) سے پوچھ رکھتا ہے اور وہی بیان کرتا ہے تاکہ لوگ گمراہ ہوں کہ یہ تو آواگون ہوگیا
*( 📕ملفوظات اعلیٰ حضرت صفحہ ۳۶۲ )*
*واللہ اعلم بالصواب*
ــــــــــــــــــــــــــ❣⚜❣ـــــــــــــــــــــــــ
*✍🏻 کتبـــــــــــــــــــــــــــــه:*
*حضرت علامہ و مولانا مفتی محمـد مظہر علی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی خادم التدریس مدرسہ غوثیہ حبیبیہ بریل دربھنگہ بہار۔*
*+918051028089*
ماشاللہ بہت عمدہ ہے
کچھ احباب یہ خیال کرتے ہیں کہ کسی غیر مسلم کا اعتراض ہے اس لئے قرآن و احادیث سے الگ کوئی عقلی جواب عطاء کریں۔
میرے بھائیوں اسے ایک ہزار عقلی دلیلیں دے دو جب بھی وہ نہیں مانے گا اس لئے ہمارے لئے قرآن و احادیث کافی ہیں اس پر ہمارا ایمان ہے
اور ہمیں کافی ہیں۔
*✅الجواب صحیح و صواب: حضرت مفتی محمد رضا امجدی صاحب قبلہ دار العلوم چشتیہ رضویہ کشن گڑھ اجمیر شریف المتوطن ھر پوروا باجپٹی سیتا مڑھی بہار۔*
ــــــــــــــــــــــــــ❣⚜❣ـــــــــــــــــــــــــ
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں