ہندو کے گھر جہاں دیوی دیوتاؤں کی مورتی یا جاندار کی تصویر ہو فاتحہ پڑھنا کیسا ہے نیز ہندو کے گھر کھانا تناول کرنے کا کیا حکم ہے

*🕯        «    احــکامِ شــریعت     »        🕯*
••────────••⊰۩۞۩⊱••───────••
*📚ہندو کے گھر جہاں دیوی دیوتاؤں کی مورتی یا جاندار کی تصویر ہو فاتحہ پڑھنا کیسا ہے نیز ہندو کے گھر کھانا تناول کرنے کا کیا حکم ہے؟📚*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

السلام علیکم ورحمۃ ﷲ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان کرام اس مسئلہ میں کہ جہاں مورتی وغیرہ رکھی ہوئی ہو اس جگہ جاکر فاتحہ کرنا کیسا ہے اور ہندو کے گھر میں کھانا کھانا کیسا ہے؟ کھانا جبکہ بنانے والا مسلم ہو ہندوستان کے صوبہ کرناٹک اور تلنگانا میں ایسا رواج ہے کہ ہندو کوئی بھی کام کرتا ہے تو پہلے فاتحہ کرواتا ہے اور پانچ یا گیارہ مسلمانوں کو کھانا کھلانے کے بعد ہی ہندو لوگ کھانا کھاتے ہیں تو ایسے ہندو کے گھر میں جاکر فاتحہ دینا اور کھانا کھانا کیسا ہے قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی
*المستفتی: محمد عبدﷲ آرزو قادری رامگڑھ جھارکھنڈ انڈیا*
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

*وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اللّٰهِ وَبَرَكاتُهُ‎*
*الجواب :*
کسی ہندو کے گھر جاکر فاتحہ پڑھنا اسی بنا پر جائز ہو سکتا ہے کہ جس جگہ پر فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے وہ جگہ دیوی دیوتاؤں یا جاندار کی تصاویر سے بری ہو ورنہ ہندو کے گھر اس جگہ پر فاتحہ خوانی جائز نہیں،

جیساکہ حضرت علامہ مفتی محمد شریف الحق امجدی علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں :
یہاں اس زمانے میں ہندوؤں کے گھر کسی مباح کام کیلئے جانے کی اجازت ہے تمام مسلمانوں کا اس پر عمل درآمد ہے اس لیے کسی ہندو کے گھر جا کر قرآن کریم پڑھنا اور کسی بزرگ یا مسلمان کے نام ایصال ثواب کرنا جائز و درست ہے، کفر تو کیا ہوگا گناہ بھی نہیں جبکہ ہندو اس گھر میں جس میں قرآن خوانی ہوئی ہے دیوتاؤں کی تصویر نہ ہو اور کسی جاندار کی تصویر نہ ہو، (ملخصًا)
*( 📒فتاوٰی شارح بخاری جلد (٢) ص (۵۵۰) مطبوعہ دائرۃ البرکات گھوسی ضلع مئو )*

رہی بات کھانا تناول کرنے کی تو گوشت اور ہر وہ شئ جس میں حرام کی آمیزش ہوئی ہے ضرور حرام ہے باقی چیزیں کھانا جائز ہے،

اسی طرح کے سوال کے جواب میں امام اہلسنت فقیہ باکمال امام احمد رضا خان قدس سرہ العزیز تحریر فرماتے ہیں :
ہندو کے یہاں کا گوشت اور اس کی جس شئ کی نسبت معلوم ہو کہ اس میں کوئی چیز حرام یا نجس ملی ہے وہ ضرور حرام ہے اور جس شئ کا حال معلوم نہیں وہ جائز ہے مجلس شریف میں بھی اسے خرچ کر سکتے ہیں اور بہتر بچنا،
*( 📚فتاویٰ رضویہ شریف جدید جلد (۲۱) ص (۶۶۶) مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن لاہور )*

*🔸واللہ سبحانہ وتعالیٰ اعلم وعلمه جل مجدة أتم وأحكم 🔸*
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

*✍🏻کتبـــــــــــــــــــــــــــــــه:*
*حضرت مولانا محمد راشد مکی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی گرام ملک پور کٹیہار بہار۔*

*✅الجواب صحیح : حضرت مولانا مشاھد رضا حشمتی صاحب قبلہ۔*
*✅الجواب صحیح : محمد عمیر رضا قادری مرکزی باڑاوی، مدینة العلماء باڑا شریف سیتامڑھی بہار۔*
*✅الجواب صحیح : حضرت مولانا سلطان رضا صاحب قبلہ شمسی۔*

ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے