📝ابو العباس محمد وقاص خان غفرلہ
*نبی پاک ﷺ کی چار بیٹیاں تین داماد اور آٹھ نواسے اور نواسیاں تھیں*
بیٹیاں۔۔👇👇
🌹1- سیدہ زینب رضی اللہ عنہا
ان کے خاوند کا نام قاسم المعروف ابو العاص بن الربیع ہے یہ سیدہ زینب کی خالہ حضرت خدیجة الکبری کی بہن اور نبی پاک ﷺ کی سالی ہالة بنت خویلد کے بیٹے تھے۔۔
ان کے دو بچے تھے
1)امامہ بنت ابوالعاص
2)علی بنت ابو العاص
🌹2 - سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا
انکے خاوند کا نام عثمان بن عفان ہے یہ نبی پاک ﷺ کی سگی پھپی بیضا ام الحکیم کے نواسے ہیں ان کے ایک بیٹے عبد اللہ بن عثمان تھے (کچھ تاریخ دان کا کہنا ہے کہ انکا وصال بچپن میں ہوگیا تھا کچھ کا کہنا ہے کہ یہ جوان ہوٸے تھے) حضرت عثمان کو ذوالنورین یعنی دو نور والا بھی کہا جاتا ہے اسلٸے کہ نبی پاک ﷺ کی بیٹی سیدہ رقیہ کے وصال کے بعد حضرت عثمان کو نبی پاک ﷺ نے اپنی ایک اور بیٹی ام کلثوم کا رشتہ دے دیا تھا آپ واحد انسان ہیں کہ جنہیں کسی نبی کے دوہرے داماد ہونے کا شرف حاصل ہوا۔
🌹3 - ام کلثوم رضی اللہ عنہا
انکے خاوند وہی عثمان بن عفان ہیں سیدہ رقیہ کی وفات کے بعد حضرت عثمان نے ان سے نکاح کرلیا تھا ان کی کوٸی اولاد نہ تھی
🌹4 - سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا
ان کے خاوند کا نام علی بن ابی طالب ہے یہ نبی پاک ﷺ کے چچا کے بیٹے اور آپ ﷺ کے چچا زاد بھاٸی لگتے ہیں آپ کا لقب شیر خدا ہے آپ کے بچوں کے نام درج ذیل ہیں
1)حضرت حسن بن علی۔
2)حضرت حسین بن علی۔
3)حضرت محسن بن علی۔ (ان کی ولادت نہیں ہوٸی تھی کچھ ان کو شمار کرتے ہیں بیٹوں میں کچھ نہیں کرتے)
4)زینب بنت علی۔
5)ام کلثوم بنت علی۔
*نوٹ:* نبی پاک ﷺ کی بیٹی سیدہ فاطمہ نے اپنی دونوں بیٹیوں کا نام اپنی بہنوں کے نام پررکھا ہے
زینب
ام کلثوم
اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ آپ بہنوں کا آپس میں کتنا گہرہ پیار تھا۔۔۔
تین بیٹیوں کا وصال نبی پاک ﷺ کی زندگی میں ہی ہوگیا تھا اور سیدہ فاطمہ کا وصال نبی پاک ﷺ کے دنیا سے پردہ فرمانے کے بعد ہوا۔۔۔
🌾🌾🌾🌾🌾🌾🌾🌾🌾
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں