وندے ماترم پڑھنا کیسا ہے ؟

وندے ماترم پڑھنا کیسا ہے ؟

 السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

مسئلہ:۔ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ ہمارے ہندوستانی اسکولوں، کالجوں اور دیگر موقعوں پر قومی ترانہ پڑھا جاتا ہے۔ لیکن آخر میں آ کر وندے ماترم کا لفظ بولا جاتا ہے۔ تو اس کا پڑھنا کیسا ہے؟مع حوالہ جواب عنایت کریں 

المستفتی:۔ایم، کے، رضا صدیقی متعلم دارالعلوم الجامعۃ الاسمٰعیلیہ مسولی شریف

 
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجـــواب بعون الملک الوہاب ھو الھادی الی الصواب


 علامہ شارح بخاری علیہ الرحمہ اسی طرح ایک سوال کا جواب دیتے ہو ئے تحریر فرما تے ہیں کہ وندے ماترم کےمعنی یہ ہے اے ماں ہم تیرے پچاری ہیں یہ زمین سے خطاب ہے مشرکین ہندکے کروڑوں دیوتاؤں میں ایک دیوی زمین بھی ہے اس سے خطاب کرتے ہوئے اس گیت میں کہاگیاہے کہ اے زمین اے دھرتی ماتاہم تیرے پچاری ہیں پچاری کے معنی عبادت کرنے والے کے ہیں اس وجہ سے یہ جملہ خالص مشرکانہ کافرانہ ہے مسلمانوں کوہر گزہر گز جائز نہیں کہ وہ یہ نعرہ لگائیں اب جومسلمان جان بوجھ کریہ نعرہ لگائے یعنی وہ جانتاہے کہ یہ کفریہ ہے پھربھی لگارہاہے توجومسلمان ایسانعرہ لگائے گاگیت گائے گاوہ کافرومشرک مرتدہوکراسلام سے خارج ہوجائے گااس کی زوجہ اس کے نکاح سے نکل جائے گی اس پرفرض ہوگاکہ فوراتوبہ کرے پھرسے کلمہ پڑھ کرمسلمان ہو اوراگربیوی رکھناچاہتاہے تواس سے پھرسے نکاح کرے۔

(فتاوی شارح بخاری جلددوم صفحہ 588)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے