فاسق شخص سے مرید ہونے کا حکم؟
کیا فرماتے ہیں علماء کرام کہ ایک سید صاحب ہیں جو داڑھی مڈاتے ہیں ایک دم داڑھی رکھتے ہی نہیں ہیں اور وہ سجادہ نشین اور پیر بھی ہیں انکو بعض لوگ ولی بھی کہتے ہیں اور بعض لوگ ولی نہیں مانتے،بعض لوگ کہتے ہیں کہ سید ہیں ہم اس لۓ انکی تعظیم کرتے ہیں اور ولی مانتے۔ ہیں تو کیا سید کی بنا پر ان کی تعظیم کر سکتے ہیں اور ولی مان سکتے ہیں جبکی داڑھی ایک دم نہیں ہے اب شریعت کا کیا حکم ہے ان سے مرید ہونا ان کو ولی سمجھنا کیسا ہے قرآن حدیث کی روشنی میں حوالے کے ساتھ جواب عنایت فرمایں
سائل محمد آصف قادری ہردوئی
ــــــــــــــــــــــــــــــ
ــــــــــــــــــــــــــــــ
الجواب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
صورت مسؤلہ میں فقـیـہ اعـظـم حضـور صـدرالشـریـعـہ عـلیـہ الـرحــمتـہ تحریر فرماتے ہیں؛ پیری کیلئے چار شرطیں ہیں؛ قبل از بیعت ان کا لحاظ فرض ہے
(١)؛ سنی صحیح العقیدہ ہو؛
(۲)؛ اتنا علم رکھتا ہو کہ اپنی ضرورت کے مسائل کتابوں سے نکال سکے؛؛
(۳)؛ فاسق معلن نہ ہو؛؛
(۴)؛ اس کا سلسلہ نبی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم تک متصل ہو؛؛
بہار شریعت ح اول ص 79
اور اگر سید صاحب کے اندر مذکورہ شرطوں میں سے کوئی شرط نہ پائی جائے تو انہیں ولی ماننا درست نہیں اور اس سے مرید ہونا ہرگز جائز نہیں؛ کیونکہ شریعت کی روشنی میں وہ ولی نہیں
لهذا ؛؛ دوسرے کسی جامع شرائط کے حامل پیر سے مرید ہوسکتے ہیں؛
اور ہاں اتنی بات ضرور ھیکہ اگر وہ واقعی سید ہیں تو اسکی تعظیم واجب ہے
بہرکیف اعلیحضرت عظیم البرکت الشاہ امام احمد رضا فاضل بریلوی علیہ الرحمتہ والرضوان قدس سرہ ربہ القوی تحریر ماتے ہیں کہ سید سنی المذہب کی تعظیم لازم ہے اگر چہ اس کے اعمال کیسے ہوں ان اعمال کے سبب اس سے تنفر نہ کیا جائے نفس اعمال سے تنفر ہو بلکہ اس کے مذہب میں بھی قلیل فرق ہو کہ حدکفر تک نہ پہنچے / جیسے تفضیل تو اس حالت میں بھی اس کی تعظیم سیادت نہ جائے گی ہاں اگر اس کی بد مذہبی حد کفر تک پہنچے جیسے رافضی / وہابی / قادیانی / نیچری وغیرہم تو اب اس کی تعظیم حرام ہے کہ جو وجہ تعظیم تھی یعنی سیادت وہی نہ رہی / لہذا خطیب زید کا قول غلط ہے ـ
فتاوٰی رضویہ شریف جلد 22 صفحہ 423
♦لھذا اس کی ظاہری تعظیم کرنے سے مفاسد کے دروازے کھلیں گے اس لئے اس کی ظاہری تعظیم سے بچا جائے یہی انسب ہے
♦واللہ تعالی اعلم بالصواب♦
ــــــــــــــــــــــــــــــ
ــــــــــــــــــــــــــــــ
کتبــــــــہ؛
حضرت علامہ مفتی ابوالصدف محمد صادق رضا صاحب قبلہ (مدظلہ العالی و النورانی،)
مقام؛ سنگھیا ٹھاٹھول (پورنیه)
خادم ؛ شــاہی جــامــع مسجــد
پٹـنـه بــھـار الھـنـــــد
بتاریخ، 15/فروری، 2019ء
حضرت علامہ مفتی ابوالصدف محمد صادق رضا صاحب قبلہ (مدظلہ العالی و النورانی،)
مقام؛ سنگھیا ٹھاٹھول (پورنیه)
خادم ؛ شــاہی جــامــع مسجــد
پٹـنـه بــھـار الھـنـــــد
بتاریخ، 15/فروری، 2019ء
_________________________________
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں